اردو

urdu

ETV Bharat / state

Urdu Translator Appointment Letter وزیراعلیٰ کے ہاتھوں کامیاب امیدواروں کے درمیان تقرری نامہ تقسیم - بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار

بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار کے ہاتھوں 183 میں سے 142 اردو مترجم، 5 معاون اردو مترجم ، 9 ایل ڈی سی اردو اور 27 ایل ڈی سی ہندی کے کامیاب امیدواروں کو تقرر نامہ دیا گیا ہے۔ CM Nitish Kumar

وزیراعلیٰ کے ہاتھوں کامیاب امیدواروں کے درمیان تقرر نامہ تقسیم
وزیراعلیٰ کے ہاتھوں کامیاب امیدواروں کے درمیان تقرر نامہ تقسیم

By

Published : Nov 15, 2022, 1:41 PM IST

پٹنہ: بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے کہا کہ اردو بہار کی دوسری سرکاری زبان ہے، اس کے فروغ کے لئے ہم اور ہماری حکومت ہمہ وقت کوشاں ہیں۔ اردو کے عملی نفاذ کے لئے حکومت کی جانب سے مسلسل اقدام کئے جا رہے ہیں، آج جن امیدواروں کو تقرری نامہ دیا جا رہا ہے اب وہ ایک ذمہ دار عہدے پر فائز ہو چکے ہیں۔CM Nitish Kumar Distribute Appointment letter to Successful Urdu Translator In Patna

وزیراعلیٰ کے ہاتھوں کامیاب امیدواروں کے درمیان تقرر نامہ تقسیم

وزیراعلیٰ نیتش کمار نے کہاکہ ایسے میں اب آپ لوگوں کی ذمہ داری زیادہ بڑھ گئی ہے کہ آپ لوگ جن بلاک میں جائے وہاں اردو کے فروغ اور اس کی ترویج و اشاعت میں اپنا وقت لگائیں، وہاں ایک ماحول بنائیں تاکہ ہندو بھائی بھی اردو سیکھے، کیونکہ یہ کسی مذہب کی زبان نہیں ہے بلکہ اس کے بولنے اور سننے والے بلاتفریق تمام مذاہب میں پائے جاتے ہیں اور مجھے خوشی ہے کہ آج اردو مترجم کے طور پر کئی ہندو امیدواروں کو بھی تقرر نامہ دیا گیا ہے، جس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ یہ کسی مذہب کی زبان نہیں ہے.

انہوں نے کہا کہ 183 میں سے 142 اردو مترجم، 5 معاون اردو مترجم ، 9 ایل ڈی سی اردو اور 27 ایل ڈی سی ہندی امیدواروں کو کامیابی کا تقرر نامہ دیا گیا ہے اب یہ لوگ اپنے اپنے بلاک میں جا کر کام کریں گے.

نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی یادو نے کہا کہ اردو سے میٹھی کوئی زبان نہیں ہے، جس تقریب میں بھی یہ زبان بولی جاتی ہے وہاں ایک ماحول بن جاتا ہے. ہم لوگوں نے دس لاکھ روزگار کا جو جو وعدے کیا ہے اسے پورا کیا جائے گا.

یہ بھی پڑھیں:Nitish Kumar on Maulana Azad مولانا ابوالکلام آزاد بھارت میں جدید تعلیم کے معمار ہیں

وزیر مالیات وجے کمار چودھری نے کہا کہ نتیش حکومت میں اردو کا جتنا فروغ ہوا ہے وہ تاریخ کا ایک حصہ ہے، اسے کبھی بھلایا نہیں جا سکے گا. ابھی اتنا ہی پر نہیں بلکہ آگے اردو میں اور بھی آسامیاں آئیں گی اور جو بھی اردو کے طالب علم ہیں وہ اسے بھریں گے.

چیف سکریٹری عامر سبحانی نے کہا تقرر نامہ لینے والے امیدواروں کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ آپ لوگ جن اداروں میں جائیں گے وہاں صرف اردو کا کام کریں گے، کچھ مواقع کو چھوڑ جیسے انتخاب وغیرہ آپ سے کوئی دوسرا کام نہیں لیا جائے گا۔CM Nitish Kumar Distribute Appointment letter to Successful Urdu Translator In Patna

ABOUT THE AUTHOR

...view details