نتیش کمار نے جمعہ کو گنڈک ندی پر بنے پپرا۔ پپراسی پشتہ کے 32.38 کیلومیٹر سے 32.56 کیلومیٹر کے مابین تباہ بولڈر اسٹڈ ڈھانچوں کی بحالی کے ساتھ ہی بگہا شہر کا ہوائی سروے کیا۔
انہوں نے کہا کہ، 'ریاستی حکومت کے ذریعہ لاک ڈاﺅن کے دوران واپس لوٹے لوگوں کو ان کے گھروں کے نزدیک ہی روزگار مہیا کرانے کیلئے ہرممکن کوشش کی جارہی ہے تاکہ انہیں کسی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے اور انہیں روزی روٹی مل سکے۔'
اس پر مغربی چمپارن کے ضلع مجسٹریٹ کندن کمار نے وزیراعلیٰ کو بتایاکہ لاک ڈاﺅن کے دوران واپس لوٹے کامگاروں، مزدروں کو ان کے ہنر کے مطابق رزگار مہیا کرایاجارہا ہے۔
کئی مزدوروں کو خود روزگار مہیا کرا کر انہیں کاروباری بنایا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ واپس لوٹے کامگاروں کو روزگار دستیاب کرانے کا کام جنگی سطح پر مسلسل جاری ہے۔
وزیراعلیٰ نے گنڈک بیراج، والمیکی نگر، مغربی چمپارن کے معائنہ کے دوران میں بیراج کے آپریشن سے متعلق تفصیلی جانکاری وہاں موجود سنیئر افسران سے لی۔
انہوں نے بیراج آپریشن کام کو بہتر طریقے سے کرنے کی ہدایت دی۔ انہوں نے گنڈک بیراج کے ایک سے لیکر 18 پھاٹکوں کا معائنہ کیا اور پھاٹکوں کے آپریشن سے متعلق جانکاری لی۔
بیراج کے معائنہ کے بعد انہوں نے گنڈک بیراج کے کنٹرول روم کا بھی جائزہ لیا اور بیراج سے گذشتہ دنوں ڈسچارج کیے گیے پانی کی بھی جانکاری لی۔
انہوں نے محتاط انداز میں کاموں کو کرنے کی افسران کو ہدایت دی۔
نتیش کمار نے کنٹرول روم احاطہ میں مقامی سطح پر تعمیر پیور بلاک کے لگائے گئے ایگزبیشن کا معائنہ کیا۔ اعلیٰ کوالیٹی پیور بلاک کی انہوں نے تعریف کی اور وہاں موجود کامگاروں کی حوصلہ افزائی بھی کی۔ انہوں نے پیور بلاک کی تعمیر کرنے والے کامگاروں سے بات چیت کی۔
مزید خبریں:
معائنہ کے دوران والمیکی نگر کے رکن اسمبلی دھیرندر پرتاپ سنگھ عرف رنکو، رکن کونسل بھشم سہنی، جنتادل یونائٹیڈ ( جے ڈی یو) کے ضلع صدر اور سابق رکن پارلیمنٹ کیلاش بیٹھا، چیف سکریٹری دیپک کمار، وزیراعلیٰ کے پرنسپل سکریٹری چنچل کمار، آبی وسائل محکمہ کے سکریٹری سنجیو ہنس، کمشنر ترہت ڈویژن پنکج کمار، مغربی چمپارن کے ضلع مجسٹریٹ، پولیس سپرنٹنڈنٹ بگہا سمیت دیگر سنیئر افسران موجود تھے۔