ہر برس یوم بہار کو بڑے ہی تزک و احتشام کے ساتھ منایا جاتا رہا ہے۔اس موقع پر صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند اور وزیراعلی نریندر مودی نے بہار کے وزیراعلی نتیش کمار کو مبارکباد پیش کی۔یومِ بہار کے موقع پر وزیراعلٰی نتیش کمار نے آج ویڈیو کانفرنسگ کے ذریعہ ریاست کے تمام اضلاع کے افسران اور جیویکا کارکنان کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ شراب بندی کی نگرانی کریں.
وزیراعلٰی نتیش کمار نے آج یوم بہار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یوم بہار تقریب کئی برسوں سے بڑے اہتمام کے ساتھ منایا جاتا رہا ہے۔ بہار کے 100 سال مکمل ہونے کے موقع پر 22 مارچ 2012 کو اس تقریب کو بڑے پیمانے پر منایا گیا تھا۔اس دوران کئی اعلانات کئے گئے تھے۔انہوں نے تقریب میں موجود تمام افسران سے کہا کہ ہر تقریب میں بہار گیت کا اہتمام کریں، کچھ دنوں سے اس کا اہتمام نہیں کیا جارہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پوری دنیا میں جہاں بھی بہار کے لوگ بستے ہیں وہاں یوم بہار کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ یہ ہم سب کے لیے فخر کی بات ہے. وزیراعلٰی نے صدرجمہوریہ اور وزیراعظم کے ذریعہ اس موقع پر مبارک باد پیش کئے جانے کا شکریہ ادا کیا۔