اردو

urdu

ETV Bharat / state

گیا میں وزیراعلی اقلیتی اقامتی اسکول کرایہ کے مکان سے ہوگا شروع

CM Minority Residential School in Gaya will start from a rented house گیا میں وزیراعلی اقلیتی اقامتی اسکول کرائے کے مکان سے شروع ہوگا ، محکمہ اقلیتی فلاح نے اپنے ضلعی دفتر کو ہدایت دی ہیں کہ نئے تعلیمی سیشن 2024 سے شروع کرنے کے لیے کرایے کی جگہ حاصل کی جائے ، محکمہ کی جانب سے کرایہ کے مکانات کی تلاش جاری ہے

گیا میں وزیراعلی اقلیتی اقامتی اسکول کرایہ کے مکان سے ہوگا شروع
گیا میں وزیراعلی اقلیتی اقامتی اسکول کرایہ کے مکان سے ہوگا شروع

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 11, 2024, 8:57 PM IST

گیا: ریاست بہار کے ضلع گیا میں اقلیتی اقامتی اسکولوں کو شروع کرنے کی کاروائی تیز کردی گئی ہے ، گیا میں واقع مختلف وقف عمارتوں اور املاک کا دورہ محکمہ بہبود کے افسران کی جانب سے کیا جا رہاہے ، سرکاری عمارتوں اور جگہوں کا معائنہ اسلیے کیا جارہا ہے کہ اگر حسب ضرورت جگہ کی دستیابی ہوتی ہے تو اقامتی اسکول کی تجویز بہار حکومت کو فوری طور پر بھیج دی جائے ، کیونکہ محکمہ اقلیتی فلاح کی کوشش ہے کہ تعلیمی سیشن 2024 .2025 میں ہی اقلیتی اقامتی اسکول کا آغاز کردیا جائے حالانکہ ابھی کوشش ہے کہ فوری طور پر کرائے کی عمارت میں اقلیتی اقامتی اسکول کو شروع کیا جائے۔

ابتدا میں ڈھائی سو کے قریب طلباء کا داخلہ کلاس 9 تا 11 کے لیے ہوگا اور اس کے بعد اگلے برس کلاس بڑھیں گے اور اسکے لیے طالب علموں کا داخلہ ہوگا، حالانکہ اس منصوبہ کے تحت ضلع میں پانچ ایکڑ زمین پر گرلز اور بوائز اقلیتی اقامتی اسکول کی تعمیر ہونی تھی لیکن ابھی زمین کی شناخت نہیں ہوسکی ہے جسکی وجہ سے اسکی آگے کاروائی بھی ممکن نہیں ہے ، اقلیتی اقامتی اسکول کی تعمیر کے لیے پانچ ایکڑ زمین وقف بورڈ کو دستیاب کرانا تھا لیکن اتنی جگہ ضلع میں ایک جگہ پر دستیاب نہیں ہو سکی ہے، کچھ جگہوں پر اتنی زمین وقف بورڈ میں رجسٹرڈ تو ہے لیکن اس کے زیادہ تر حصے پر ناجائز قبضہ ہوچکا ہے جسکی وجہ سے وہ متنازع ہوگئی ہیں۔

ان سب وجوہات کی بناء پر ابھی کرایہ پر لیکر اسکول کو شروع کرنے کی کوشش محکمہ اقلیتی بہبود کی طرف سے کی جارہی ہے ، اسی تعلق سے جمعرات کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر اقلیتی بہبود افسر راہل کمار نے وقف اور سرکاری عمارتوں کا معائنہ کیا ہے ،اُنہوں نے بتایا کہ فلہال اقلیتی اقامتی اسکول کو کرایہ کی جگہ پر شروع کرنے کی تجویز ہے ،اس میں سرکاری وقف اور نجی عمارتیں بھی شامل ہیں جنکو کرایہ پر لیا جاسکتا ہے ،اسکے لیے انکی جانب سے کئی جگہوں کا معائنہ کیا گیا ہے البتہ ابھی کہیں ویسی جگہ نہیں مل سکی ہے جو اسکول کو شروع کرنے کی اہل ہو یعنی کہ اتنی جگہ نہیں ملی ہے کہ جہاں آسانی سے بچوں کو رکھا جاسکے اور انکا کلاس بھی ہو لیکن کوشش کی جارہی ہے کہ جگہ حاصل کرلی جائے ،اُنہوں نے کہا کہ اسکے لیے سرکاری اہلکاروں سمیت اقلیتی طبقہ کے سماجی کارکنان کی بھی مدد لی جارہی ہے ،اُنہوں نے کہا کہ ضلع گیا میں جلد ہی اقلیتی اقامتی اسکول کو شروع کردیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: گیا میں وقف املاک پر تعمیراتی کاموں کےلئے محکمہ اقلیتی بہبود کا سروے

واضح ہوکہ بہار کے سبھی ضلع میں وزیراعلی اقلیتی اقامتی اسکول کی تعمیر ہونی ہے ، پچپن کروڈ کی لاگت سے پانچ ایکڑ زمین پر اسکول اور ہاسٹل کی تعمیر ہونی ہے لیکن حکومت کے نوٹیفکشن کے مطابق پانچ ایکڑ زمین وقف بورڈ کو دستیاب کرانا ہے لیکن وقف بورڈ نے کشن گنج اور ایک اور ضلع کو چھوڑ کر کسی بھی ضلع میں زمین دستیاب نہیں کرایا ہے جسکی وجہ سے اسکول کی تعمیر نہیں ہوسکی ہے ، اب وزیراعلی کی ہدایت پر کرایہ کے مکان میں اسکول کو شروع کیا جانا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details