اردو

urdu

ETV Bharat / state

گیا: کپڑے کی دکان میں لگی آگ - گیا کے ٹاور چوک پر آگ

گیا کے ٹاور چوک پر واقع کپڑے کی دکان 'لہنگا ہاوس' میں اتوار کی شام چار بجے اچانک آگ لگ گئی۔

گیا: کپڑے کی دکان میں لگی آگ
گیا: کپڑے کی دکان میں لگی آگ

By

Published : Mar 29, 2020, 7:49 PM IST

ریاست بہار کے ضلع گیا میں لاک ڈاؤن کے دوران کپڑے کی دکان میں اچانک آگ لگ گئی۔ فائربرگیڈ کی گاڑیوں نے آگ پرقابو پا لیا ہے۔

گیا: کپڑے کی دکان میں لگی آگ

دراصل گیا کے ٹاور چوک پر واقع کپڑے کی دکان 'لہنگا ہاوس' میں اتوار کی شام چار بجے اچانک آگ لگ گئی۔

آگ لگنے کی اطلاع پر فائربرگیڈ کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور آگ پر قابو پا لیا ہے۔ دکان میں رکھا کپڑا کا اسٹاک محفوظ ہے۔ آگ لگنے کی وجہ سے صرف غیرضروری سامان (وسٹیج) ہی جلا ہے۔

گیا: کپڑے کی دکان میں لگی آگ

لاک ڈاؤن ہونے کی وجہ سے فائربرگیڈ کی ٹیم کو آگ پرقابوپانے میں آسانی ہوئی۔

ٹاورچوک شہرکا سب سے بڑا تجارتی علاقہ ہے اور اس علاقے میں کپڑے کی دکانیں زیادہ ہے۔

عام دنوں میں اس علاقے میں کافی بھیڑ ہوتی ہے جس سے گاڑیوں کی آمدورفت میں کافی پریشانی ہوتی ہے۔ ایسے میں دکان مالک کےلئے لاک ڈاؤن اچھا ثابت ہوا ہے۔

گیا: کپڑے کی دکان میں لگی آگ

دکان مالک منیش کمارنے بتایا کہ 'چونکہ لاک ڈاون میں ساری دکانیں بند ہیں اس لیے دکان کے اندررکھے وسٹیج سامان جیسے پلاسٹک، کارٹون اور دیگرسامان میں ہی آگ لگی اور وقت رہتے آگ پر قابو پا لیا گیا۔

انہوں نے آگ لگنے کی وجہ پوچھےجانے پرکہا کہ 'دکان بند ہونے کی وجہ سے کرنٹ سپلائی بند ہے۔ ایسے میں شارٹ سرکٹ کا تو سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

فائرانسپکٹرجتیندر کمارنے کہا کہ 'یہ بڑا تجارتی علاقہ ہے اور جس مکان میں آگ لگی ہے اس سے کئی مکان سٹے ہیں اوران مکانوں میں بڑی بڑی کپڑے کی دکانیں ہیں۔ایسے میں اگر آگ پرقابو پانے میں تاخیر ہوتی توخطرہ بڑا ہوسکتا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details