اردو

urdu

ETV Bharat / state

ارریہ : چھٹھ تہوار کو لیکر گھاٹوں کی صفائی

ہندؤں کے مقدس تہوار چھٹھ کا آغاز ہونے والا ہے، جس کو لیکر گھاٹوں کی صاف صفائی کی جا رہی ہے۔

cleaning-different-ghats-on-the-eve-of-chhath-pooja
چھٹھ تہوار کو لیکر گھاٹوں کی صفائی

By

Published : Nov 18, 2020, 7:51 PM IST

ریاست بہار کے ضلع ارریہ میں چھٹھ تہوار کو دیکھتے ہوئے صفائی جنگی پیمانے پر جاری ہے۔

یہاں نہر کے پاس عقیدت مند نہایت جوش و خروش کے ساتھ چھٹھ پوجا کرتے ہیں۔ اس جگہ گندگی کا انبار لگا ہوا تھا، جسے عوام اپنے طور سے گھاٹ کی صفائی کر رہے ہیں جب کہ صاف صفائی کی ذمہ داری نگر پریشد کے اوپر رہتی ہے۔

چھٹھ تہوار کو لیکر گھاٹوں کی صفائی

نگر پریشد کی جانب سے صفائی کے انتظامات نہیں کئے جانے سے مقامی لوگوں نے غصہ کا بھی اظہار کیا۔

واضح رہے کہ یہ تہوار چار دنوں تک جاری رہتا ہے۔

گھاٹ کی صفائی کر رہے مقامی پون کشیپ نے کہا کہ چھٹھ بہاریوں کے لئے ایک مقدس تہوار ہے، اسے یہاں خوب زور و شور سے منایا جاتا ہے۔

مزید پڑھیں:ایسا گاؤں جہاں سارے فرد گھر جمائی ہیں

یہاں آج سے باضابطہ چھٹھ کی شروعات ہو چکی ہے جو چار دنوں تک چلے گا۔

آئندہ 19 نومبر 'کھرنا' ہوگا، اس کے بعد 20 نومبر 2020 کو ڈوبتے سورج کی پوجا کی جائے گی پھر اس کے اگلی صبح 21 نومبر کو اگتے سورج کو پوجا جائے گا۔ اس کے ساتھ ہی یہ تہوار ختم ہوگا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details