بہار میں رواں برس ہونے والے اسمبلی انتخابات کے مدنظر سرگرمیاں مسلسل بڑھ رہی ہیں۔ گزشتہ پانچ دنوں سے کانگریس اور آر جے ڈی کے رہنماؤں کی طرف سے بیان بازی جاری ہے۔
بہار اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کے لئے نامزدگی کا آغاز یکم اکتوبر سے ہو چکا ہے، لیکن کانگریس-آر جے ڈی میں سیٹ شیئرنگ پر ابھی تک اتفاق نہیں ہو پایا ہے۔ تاہم آر جے ڈی کی طرف سے ایک الٹی میٹم دیا گیا ہے۔
وہیں بتایا جا رہا ہے کہ 'آر جے ڈی کے اعلی کمان کانگریس کے رہنما سے بات کر رہے ہیں۔ آر جے ڈی نے کانگریس کو 58 پلس 1 کا فارمولا دیا ہے۔ 58 اسمبلی نشستیں اور ایک والمیکنگر (لوک سبھا سیٹ جہاں ضمنی انتخاب ہونے والی ہے)۔'
آر جے ڈی کا کہنا ہے کہ 'کانگریس اگر اس فارمولے پر تیار ہے تو ٹھیک، ورنہ دونوں کے راستے کھلے ہیں۔'