ریاست بہار کے ضلع دربھنگہ کے بینی پور تحصیل کے ترمہانی گاؤں میں سیلاب کا پانی کئی دنوں سے پھیلا ہوا ہے۔ وہیں ایک گاؤں کے لوگ باندھ کے کاٹ کو لیکر، اس سیلابی پانی کو بھگوتی پور گاؤں کی جانب گامزن کرنا چاہ رہے تھے۔
ادھر بھگوتی پور گاؤں کے باشندگان اس کی مخالفت کر رہے تھے، بس اسی بہاؤ کی وجہ سے دونوں گاؤں کے باشندوں کے درمیان تصادم بڑھ گیا اور معاملہ اتنا کشیدگی اختیار کر لیا کہ دونوں گاؤں والوں کے درمیان جھڑپ اور پتھر بازی شروع ہو گئی۔
گھنٹوں چلے اس جھڑپ اور پتھر بازی میں، کئی لوگ زخمی بھی ہوگئے۔ کئی تھانے کی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور کسی طرح معاملے کو پر سکون بنایا۔