اردو

urdu

ETV Bharat / state

بہار: جھڑپ میں ملوث دو افراد گرفتار - زمینی تنازعے کی وجہ پر تشدد جھڑپ ہوگئی

بہارکےمغربی چمپارن میں دو فریقوں کے مابین پرتشدد جھڑپ میں تین افراد زخمی ہوگئے۔

بہار: جھڑپ میں ملوث دو افراد گرفتار
بہار: جھڑپ میں ملوث دو افراد گرفتار

By

Published : May 29, 2020, 7:49 PM IST

بہار میں مغربی چمپارن ضلع کے ٹھکرہا تھانہ علاقے میں زمینی تنازعہ کو لیکر دو فریقوں کے مابین پرتشدد جھڑپ میں تین افراد زخمی ہوگئے ۔

پولیس ذرائع نے جمعہ کو بتایاکہ جگیرہا گاﺅں کا باشندہ امیش سنگھ اور اودھیش سنگھ کے مابین زمینی تنازعے کی وجہ سے جمعرات کو پر تشدد جھڑپ ہوگئی۔

اس واقعہ میں ایک فریق کے امیش سنگھ اور اس کا بھائی سشیل سنگھ اور دوسرے فریق کے او دھیش سنگھ شدید طور سے زخمی ہو گئے ۔

ذرائع نے بتایاکہ زخمیوں کو علاج کیلئے مقامی پرائمری ہیلتھ مرکز میں داخل کرایا گیا ۔ اس سلسلے میں دونوں فریق کی جانب سے ایف آئی آر درج کرائی گئی ہے۔

پولیس نے اس معاملے میں دو لوگوں کو گرفتار کر آج عدالتی حراست میں بگہا جیل بھیج دیا ہے ۔ پولیس معاملے کی تفتیش کر رہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details