بہار کے ضلع گیا میں واقع میگرا چھکربندھا علاقے میں سی آر پی ایف کے ذریعہ "سیوک ایکشن" پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ اس میں پولیس کے اعلیٰ حکام سمیت مقامی لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
اس موقع پر سی آر پی ایف 159 بٹالین کی ٹیم نے چھوٹے فنکاروں کو بطور انعام نقد رقمسے نوازا جبکہ ضرورت مند و بے سہارا افراد کو ضرورت کے سامان فراہم کئے۔
سیوک ایکشن پلان کے تحت نوجوانوں کو جسمانی استعداد بڑھانے کے لیے کھیلوں کے سامان فراہم کئے تاکہ کھیل کے ذریعے بھی نوجوان اپنا مستقبل بنا سکیں۔ اسی طرح بزرگوں کو ملک اور دنیا سے مربوط کرنے کے لئے ریڈیو دستیاب کرائی گئی ہے تاکہ ریڈیو کے ذریعے وہ دیہی علاقوں میں رہنے کے باوجود ملک و دنیا کی خبروں سے با خبر رہیں۔
ریڈیو پر نشر ہونے والی خبروں کے تحت وہ حکومت کی فلاحی منصوبوں سے بھی واقف ہوں۔ نئی توانائی اور طاقت عمر رسیدہ افراد حاصل کریں اس کی بھی کوشش کی گئی ہے۔
ضرورت مند و بے سہارا خواتین کو گھر کے اندرکے مسائل سے نمٹنے میں مدد ملے اسکے لئے ضروری سامان اور کھانا بنانے کے لیے برتن فراہم کیے گئے۔ بہت ساری خواتین کو خود روزگار سے جوڑنے کے لیے سلائی مشینیں وغیرہ بھی مہیا کی گئی ہیں۔
معاشرے کے آخری پائیدان میں رہنے والے عمر رسیدہ و ضرورت مندوں کو سردی سے بچانے کے لیے گرم کپڑے اور کمبل فراہم کئے گئے ہیں۔ نکسلی چھوڑیں جرم کا راستہ، نہیں تو پولیس کی کاروائی کریں۔ سامناسیویک ایکشن پروگرام کے مہمان خصوصی ڈی آئی جی سنجے کمار نے تقریب کا افتتاح کیا۔
اس موقع پر انہوں نے موجود شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علاقے کی خوشحالی اور ترقی کی راہ میں رکاوٹ نکسلی پیدا کرتے ہیں تو انہیں مرکزی فورسز بخشیں گی نہیں۔ علاقے میں نکسلی واردات کو روکنے میں ان کی ٹیم کامیابی حاصل کر چکی ہے لیکن اگر کوئی نکسلی دستے میں بچے بھی ہیں تو وہ جرم کا راستہ چھوڑ کر مین اسٹریم میں جڑنے کے راستے کو اختیار کریں۔