اردو

urdu

ETV Bharat / state

Chopped Hand found قبرستان سے کٹا ہوا ہاتھ ملنے سے پھیلی سنسنی - قبرستان سے کٹا ہوا ہاتھ ملنے سے پھیلی سنسنی

دربھنگہ کے چکجھورا میں واقع قبرستان سے کٹا ہوا ہاتھ ملنے سے پھیلی سنسنی پھیل گئی۔ پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر حالات کو جائزہ لینے کے بعد تفتیش شروع کردی ۔Chopped Hand found

قبرستان سے کٹا ہوا ہاتھ ملنے سے  پھیلی سنسنی
قبرستان سے کٹا ہوا ہاتھ ملنے سے پھیلی سنسنی

By

Published : Nov 19, 2022, 6:44 PM IST

دربھنگہ:بہار کے دربھنگہ کے چکجھورا میں واقع قبرستان سے کٹا ہوا ہاتھ ملنے سے پھیلی سنسنی پھیل گئی۔ پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر حالات کو جائزہ لینے کے بعد تفتیش شروع کردی ۔Chopped found near Burial Ground At Chakjahra in Darbhanga

قبرستان سے کٹا ہوا ہاتھ ملنے سے پھیلی سنسنی

دہلی میں لاش کو ٹکڑے ٹکڑے کرکے پھینکنے کے واقعہ نے لوگوں کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔اسی درمیان دربھنگہ شہر میں بھی اسی طرح کا ایک واقعہ منظرعام پر آیا ہے۔

دراصل لہریاسرائے تھانہ علاقہ کے چکجھورا میں واقع قبرستان میں ایک کٹا ہوا ہاتھ ملنے سے سنسنی پھیل گئی۔ مقامی لوگوں کی اطلاع پر ملنے کے بعد پولیس بھی حرکت میں آگئی اور معاملے کی تحقیقات شروع کردی۔

مزید پڑھیں:Shraddha Walker Murder Case ساکیت عدالت نے ملزم آفتاب پونا والا کے نارکو ٹیسٹ کی اجازت دی

چکجھورا کے قبرستان میں بچے کھیل رہے تھے۔ اسی درمیان بچوں نے ایک آدمی کا کٹا ہوا ہاتھ زمین میں تولیے میں لپٹا ہوا دیکھا۔ اس کے بعد بچوں نے مقامی باشندوں کو اس کی اطلاع دی۔ جس پر لوگوں نے فوری طور پر ایک مزدور کو بلا کر اس کی تدفین کی۔ لیکن جمعرات کو کاٹے ہوئے ہاتھ سے بدبو آنے لگی۔ اس کے بعد اس کی اطلاع آس پاس کے لوگوں تک پہنچی۔ اب یہ واقعہ لوگوں میں بحث کا موضوع بن چکا ہے۔Chopped found near Burial Ground At Chakjahra in Darbhanga

ABOUT THE AUTHOR

...view details