مظفر پور: بہار کے مظفر پور ضلع کے صدر تھانہ علاقے کے رام دیالو علاقے میں رات تقریباً 1:30 بجے کچے مکان میں اچانک آگ لگ گئی۔ کچھ ہی دیر میں اس آگ نے تین بچیوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آگ لگنے کے اس واقعے میں گھر میں سوئی ہوئی چار لڑکیاں بری طرح جھلس گئیں جو بعد میں علاج کے دوران دم توڑ گئیں۔ تقریباً نصف درجن دیگر لوگ بھی زخمی ہوئے ہیں، سبھی کو علاج کے لیے ایس کے ایم سی ایچ میں داخل کرایا گیا ہے۔
بتایا جاتا ہے کہ اس واقعہ میں نریش رام کی چار بیٹیاں آگ کی لپیٹ میں آگئی تھیں۔ اسی دوران راجیش رام اور مکیش رام کے گھر میں آگ لگ گئی جس سے گھر کے اندر سوئے ہوئے تقریباً نصف درجن لوگ جھلس گئے۔ جن کا علاج SKMCH میں ہو رہا ہے۔ تاحال آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی کہ آگ کیسے لگی۔ پولیس آگ لگنے کی وجوہات کا پتہ لگارہی ہے۔