اردو

urdu

ETV Bharat / state

ٹریکٹر پلٹنے سے بچے کی موت - گِٹی لدا ہوا ٹریکٹر اچانک پلٹ گیا

ریاست بہار میں بھاگلپور ضلع کے پیر پینتی تھانہ علاقہ میں ٹریکٹر پلٹنے سے ایک بچے کی دب کر موت ہوگئی۔

بہار میں بھاگلپور ضلع کے پیر پینتی تھانہ علاقہ میں ٹریکٹر پلٹنے سے ایک بچے کی دب کر موت ہوگئی
بہار میں بھاگلپور ضلع کے پیر پینتی تھانہ علاقہ میں ٹریکٹر پلٹنے سے ایک بچے کی دب کر موت ہوگئی

By

Published : Jul 15, 2020, 8:53 PM IST

پولیس بتایاکہ گوری پور گاﺅں کے نزدیک منگل کی رات گِٹی لدا ہوا ٹریکٹر اچانک پلٹ گیا۔

اس دوران سڑک کنارے کھڑا ایک بچہ گِٹی کے ڈھیر کے نیچے دب گیا، جس کے بعد گاﺅں والوں کی مدد سے گِٹی کو ہٹاکر بچے کو باہر نکالا گیا، لیکن تب تک اس کی موت ہوچکی تھی۔

اطلاع کے مطابق گِٹی میں دب کرکے مرنے والے بچے کی شناخت گوری پور گاﺅں کے رہنے والے دلیپ منڈل کے سات برس کے بیٹے پون کمار کے طور پر کی گئی ہے۔

اس واقعے کے بعد بچے کی موت سے مشتعل اہل خانہ اور گاﺅں والوں نے لاش سڑک پر رکھ جام کردیا۔

معاملے کی جانکاری کے بعد پولیس اور انتظامی افسران نے موقع پر پہنچ کر لوگوں کو سمجھا، بجھا کر جام ختم کرایا۔

پولیس نے اس معاملے کیس درج کرکے لاش پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details