وزیراعلی نتیش کمارنے ریاست میں شجرکاری مہم کے آغاز پر اپنےخطاب میں وزیراعلی نے ضلع اور ریاست کے باشندوں کو شجرکاری مہم میں حصہ لیتے ہوئے پودے لگانے کی اپیل کی ہے۔
ریاست بہار میں 'جل جیون' ہریالی منصوبہ کے تحت شجر کاری مہم کاآغاز وزیراعلی نتیش کمار نے ویڈیو کانفرنسگ کے ذریعہ گیا ضلع میں کیا۔
شہر میں واقع میوزیم آڈیٹوریم میں جل جیون ہریالی آگاہی مہم کے تحت تقریب بھی منعقد ہوئی۔
جس میں ضلع کے سبھی افسران سمیت عوامی نمائندے اور عوام شریک ہوئے۔
پٹنہ سے موجودشرکاء کو براہ راست خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلی نتیش کمار نے ماحولیات کو آلودگی سےبچانے کی تجاویز پیش کیں۔
لوگوں کو درخت لگانے کی ہدایت کی، تاکہ آنے والے وقتوں میں انہیں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے، اور لوگوں سے درخواست کی کہ وہ درختوں کی کٹائی نہ کریں۔
وزیر اعلی نے کہا کہ درختوں کے کاٹنے کی وجہ سے انسانی جان کوخطرہ لاحق ہوگا، اسے بچانا بے حد ضروری ہے۔آس پاس کےعلاقوں میں درخت لگانے کو ہرشخص یقینی بنائیں، تاکہ ماحولیات کا مزاج بدلے اور سارے موسم اپنی مدت کے مطابق ہوں۔
جل جیون' ہریالی منصوبہ کے تحت شجرکاری مہم کو فروغ اس موقع پر موجود رکن پارلیمنٹ وجے مانجھی نے کہاکہ وزیراعلی نتیش کمار کی یہ مثبت پہل ہے ۔اس سے ریاست کے باشندوں کو آنے والے وقت میں بڑافائدہ میسر ہوگا۔
سرکاری سطح کے علاوہ سماجی اور عوامی سطح پر بھی اس مہم کوکامیاب بنانے پرتوجہ دی جارہی ہے۔اس کافائدہ صوبے میں ہی نہیں بلکہ ملکی سطح پردیکھنے کوملے گا۔
جل جیون' ہریالی منصوبہ کے تحت شجرکاری مہم کو فروغ ڈسٹرک مجسٹریٹ ابھشیک کمارسنگھ نے کہاکہ ماحولیات اور پانی کے تحفظ کے لئے سبھی فکر مند ہیں۔آج موسمیاتی تبدیلیوں کانتیجہ ہے کہ جو زمین تر تھی جہاں بڑے پیمانہ پرکاشتکاری ہوتی تھی آج وہاں خشک سالی ہورہی ہے۔بغیر موسم کے آسمانی بجلیاں گررہی ہیں ۔گیا میں اب تک دس لوگوں کی موت بجلی کے گرنے سے ہوئی ہے۔
گذشتہ جون میں باشندوں نے دیکھا ہے کہ۔اس مہم کے تحت ضلع میں بیس لاکھ سے زائد پودوں کو لگایاجائیگا۔
اس موقع پر مگدھ کمشنر پنکج کمارپال، ایس ایس پی راجیومشرا، نگرآیوکت ساون کمار ، صدرایس ڈی او ، محکمہ اقلیتی فلاح کے افسر جتیندرکمار وغیرہ موجودتھے