گیا:بہار کے چیف سکریٹری عامر سبحانی آج ضلع گیا کے دورہ پر پہنچے۔ یہاں انہوں نے مختلف ترقیاتی منصوبوں اور کاموں کا جائزہ لیا۔ خاص طور پر انہوں نے گنگا ادھو منصوبہ کے تحت گیا میں ہو رہے کاموں کا جائزہ لیا۔ وہیں انہوں نے آبگلہ میں پہنچ کر واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ سینٹر کا بھی جائزہ لیا۔ دراصل آبگلہ سینٹر سے ہی شہر اور بودھ گیا میں پانی کی فراہمی ہوگی۔Ganga Uddhav Yojana in Gaya
وہیں دورہ کے دوران عامر سبحانی کو بتایا گیا کہ 30 مئی تک واٹر ٹریٹمنٹ سینٹر کا کام شروع ہو جائے گا۔ 94 فیصد تک کام مکمل ہوچکا ہے۔ اس دوران پروجیکٹ کمپنی کے ذریعے پورا پرزنٹینش دیا گیا جب کہ جائزہ کے دوران چیف سکریٹری نے کہا کہ یہ کام اب تک پورا کرلینا چاہیے تھا، تاخیر کی وجہ پوچھی جائے اور اس کو یقینی بنایا جائے کہ تیس مئی تک سپلائی کا کام پورا ہوجائے گا۔Amir Subhani Inspected Ganga Uddhav Yojana