اردو

urdu

ETV Bharat / state

وزیراعلیٰ نتیش کمار، گیا کا دورہ کریں گے - وزیراعلی نتیش کمار کے سہ روزہ دورے

ریاست بہار کے ضلع گیا میں وزیراعلی نتیش کمار کے سہ روزہ دورے کے مدنظر انتظامیہ اور پارٹی سطح پر تیاریاں جاری ہیں۔

وزیراعلیٰ نتیش کمار، گیا کا دورہ کریں گے
وزیراعلیٰ نتیش کمار، گیا کا دورہ کریں گے

By

Published : Dec 15, 2019, 5:13 PM IST

دراصل اتوار کو گیا میوزیم میں جے ڈی یو کی میٹنگ ہوئی جس میں بلاک کے تمام سابق اراکین اسمبلی، ضلعی ایگزیکیوٹیو اور تمام سیلز کے ضلعی سربراہان نے شرکت کی۔ میٹنگ کی صدارت ضلع صدر محمد الیکزنڈر خان نے کی۔

ریاستی یوتھ صدر اور ٹکاری سے رکن اسمبلی ابھے کمار سنہا عرف ابھے کشواہا نے کہا کہ 'جنتا دل یو کے قومی صدر اور وزیراعلی کی آمد 18 دسمبر کو گیا میں 'جل جیون ہریالی یاترا' کے تحت ہو رہی ہے۔ 19 دسمبر کو گاندھی میدان میں وزیراعلی جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔ اس کے ذریعہ 19 جنوری 2020 کو ہریالی، جہیز سے پاک، شراب مکت بہار کو لے کر انسانی زنجیر بنانے کا اعلان کیا جائے گا۔ وزیراعلی گنگا سے پانی لانے کے منصوبے کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔'

انہوں نے کہا کہ 'گیا کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایسا ہو گا کہ کابینہ کی میٹنگ بھی وزیراعلی کریں گے۔'

وزیراعلیٰ نتیش کمار، گیا کا دورہ کریں گے

سابق وزیر اور شیر گھاٹی کے رکن اسمبلی ونود پرساد یادو نے کہا کہ 'موسم کا مزاج بدل رہا ہے۔ لوگ پریشان ہیں۔ ماحول آلودہ کیا جارہا ہے۔ اس سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لیے اور لوگوں میں بیداری لانے کے لیے وزیراعلی سفر پر روانہ ہوئے ہیں۔ وزیراعلی ریاست میں سترہ فیصد ہریالی لا چکے ہیں۔ بقیہ جگہ پر کام تیزی سے کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔'

اس موقع پر منیشور سنگھ، سابق رکن اسبلی اجے پاسوان، سریندر کمار سنہا، بی ٹی ایم سی رکن اروند سنگھ، اورنگ آباد ضلع کے ضلع انچارج کنڈل ورما، ڈسٹرکٹ انچارج گگن بھوشن، مولانا عمر نورانی، سونم کماری داس، جے ڈی یو رہنما دوارکا پرساد، اجے کمار، نائب صدر محمد شہزاد شاہ، جنرل سکریٹری کیلاش پاسوان، روشن مانجھی وغیرہ موجود تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details