اردو

urdu

ETV Bharat / state

Shrine of Hazrat Makhdoom Syed Shah Mujibullah Qadri وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے حضرت مخدوم سید شاہ مجیب اللہ قادری کے مزار پر حاضری دی - حضرت مخدوم سید شاہ مجیب اللہ قادری کا مزار

بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے کہا کہ خانقاہ مجیبیہ بزرگوں کی جگہ ہے اور یہاں سے میرا قدیم تعلق ہے، میں یہاں ہر سال عرس کے موقع پر آتا ہوں اور ریاست کی خوشحالی، آپسی بھائی چارہ اور اخوت و محبت کی دعا کرتا ہوں، خانقاہ مجیبیہ بہار کی سب سے قدیم خانقاہوں میں سے ایک ہے جہاں سے ہزاروں عقیدت مند عرس کے موقع پر آتے ہیں اور منتیں کرتے ہیں۔CM Nitish Kumar attended the shrine

مزار پر حاضری
مزار پر حاضری

By

Published : Oct 10, 2022, 2:02 PM IST

پٹنہ: ریاست بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے آج پھلواری شریف میں واقع خانقاہ مجیبیہ میں عرس کے موقع پر حضرت سید شاہ پیر محمد مجیب اللہ قادری رحمۃ اللہ علیہ کے مزار پر چادر پوشی کی اور ریاست میں امن و سکون اور ترقی کی دعائیں مانگی، اس موقع پر خانقاہ مجیبیہ کے ناظم حضرت مولانا منہاج الدین قادری نے وزیر اعلیٰ کو ریاست و ملک کی ترقی کے لئے دعا کرائی. چادر پوشی سے قبل وزیر اعلیٰ نے خانقاہ مجیبیہ کے پیر سجادہ نشیں حضرت مولانا سید شاہ محمد آیت اللہ قادری سے ملاقات کرکے ان کی دعائیں لیں۔CM Nitish Kumar attended the shrine

اس موقع پر وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے کہا کہ خانقاہ مجیبیہ بزرگوں کی جگہ ہے اور یہاں سے میرا قدیم تعلق ہے، میں یہاں ہر سال عرس کے موقع پر آتا ہوں اور ریاست کی خوشحالی، آپسی بھائی چارہ اور اخوت و محبت کی دعا کرتا ہوں، خانقاہ مجیبیہ بہار کی سب سے قدیم خانقاہوں میں سے ایک ہے جہاں ہزاروں عقیدت مند عرس کے موقع پر آتے ہیں اور منتیں کرتے ہیں، میں بھی ان عقیدت مندوں میں ایک ہوں اور میرا یقین ہے کہ میں یہاں سے خالی ہاتھ نہیں جاتا۔


مزید پڑھیں:پٹنہ: وزیراعظم کی یوم پیدائش پر شاہنواز حسین نے چادر پوشی کی

اس سے قبل خانقاہ مجیبیہ کے انتظامیہ کاروں نے وزیر اعلیٰ کو گلدستہ ،رومال اور مومینٹو پیش کرکے استقبال کیا۔ وزیر اعلیٰ کے ساتھ وزیر خزانہ وجے کمار چودھری، عمارت تعمیرات کے وزیر اشوک کمار چودھری، بہار سنی وقف بورڈ کے چیئرمین محمد ارشاد اللہ، وزیر اعلیٰ کے پرنسپل سکریٹری دیپک کمار،ڈاکٹر ایس سدھارتھ، ضلع مجسٹریٹ چندر شیکھر سمیت دیگر اہم شخصیات موجود تھیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details