پٹنہ:ریاست بہار میں ان دنوں اعلیٰ افسران بھی بیمار پڑ رہے ہیں۔ کچھ دنوں پہلے ہی پٹنہ کے ڈی ایم چندر شیکھرڈینگو سے متاثر ہو گئے تھے۔ جنہیں پارس اسپتال میں بھرتی کرایا گیا تھا۔ اب بہار میں چیف سکریٹری عامر سبحانی بیمار پڑ گئے ہیں۔ چیف سیکریٹری کو بھی پارس اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ حالانکہ چیف سکریٹری عامر سبحانی کے بیمار ہونے کی وجہ نہیں بتائی گئی ہے۔ لیکن اتنا کہا گیا ہے کہ ان کی طبیعت اچانک بگڑنے کی وجہ سے انہیں فوری طور پر پارس اسپتال میں بھرتی کرایا گیا ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ عامر سبحانی بھی ڈینگی وائرس سے متاثر ہو گئے ہیں۔ ادھر چیف سیکرٹری کی اچانک طبیعت بگڑنے کی اطلاع ملتے ہی وزیر اعلیٰ نتیش کمارپارس اسپتال پہنچ گئے۔ جہاں انہوں نے بہار کے چیف سیکرٹری عامر سبحانی کی عیادت کی اور ان کی طبیعت کے تعلق سے جانکاری لی۔
Nitish Kumar Visited Amir Subhani وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے چیف سکریٹری عامر سبحانی کی عیادت کی
بہار کے چیف سکریٹری عامر سبحانی کی طبیعت خراب ہو گئی ہے۔ پٹنہ میں وہ ایک نجی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ چیف سکریٹری کی طبیعت خراب ہونے کی اطلاع پا کر وزیر اعلیٰ نتیش کمار عیادت کے لیے خود اسپتال پہنچے اور اس دوران اُنہوں نے چیف سکریٹری کی خیریت دریافت کیا۔ Chief Secretary Amir Subhani is Sick
Published : Sep 15, 2023, 5:32 PM IST
یہ بھی پڑھیں:
اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے عامر سبحانی سے بات چیت کی اور ان کی صحت کے تعلق سے جانکاری لی ہے، وزیر اعلیٰ نے اس دوران پارس اسپتال کے ڈاکٹروں سے بھی اپنے چیف سیکرٹری عامر سبحانی کے علاج کے تعلق سے جانکاری حاصل کی کہ کس طرح انکا علاج چل رہا ہے اور اُنہیں کیا پریشانی ہوئی ہے۔ واضح ہوکہ وزیر اعلیٰ نتیش کمارقریب یہاں 15 منٹ سے زیادہ رکے۔ اس دوران چیف سکریٹری عامر سبحانی وزیر اعلیٰ کو دیکھ کر اپنے بیڈ سے اٹھنے کی کوشش کرنے لگے تبھی وزیر اعلیٰ نے انہیں اٹھنے سے منع کر دیا اور کہا کہ آپ آرام کیجیے سب ٹھیک ہے۔