ریاست بہار کےضلع گیا کے بودھ گیا بلاک میں واقع ایلرا گاوں میں وزیر اعلیٰ نتیش کمار سمادھان یاترا کے تحت پہنچے ،یہاں انہوں نے نیرا ' کھجور اور تاڑ ' کے درخت سے نکلنے والے رس سے تیار تلکٹ ' پیڑا ' کو دیکھا ۔ وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے نیرا نمائش کیمپ میں موجود اسٹال کا ایک ایک کرکے جائزہ لیا اور اسے تیار کرنے والے لوگوں سے بات چیت کی۔ اس دوران نیرا سے مختلف مٹھائیاں بنانے والی خواتین نے شراب بندکرکے نیرا کو بڑھاوادینے کے تعلق سے نہ صرف وزیراعلی کے اس قدم کی ستائش کی بلکہ ان خواتین نے وزیراعلی کے استقبال میں گیت گایا۔ جسے سنکر خود وزیر اعلیٰ نتیش کمار بھی جھوم اٹھے اور انہوں نے اس دوران تالیاں بجاکر ان خواتین کا حوصلہ بڑھایا-
وزیراعلی نتیش کمار نے اس دوران نیرا کے تعلق سے خوشی ظاہر کی اور کہاکہ نیرا کی پیداوار کی شروعات سنہ 2018 میں ہی کر دی گئی تھی اور پیدوار 2019میں ہوا۔ لیکن بعد میں کورونا اور لاک ڈاؤن سے اس میں کچھ روکاوٹیں بھی آئیں تاہم گزشتہ برس سے یاترا کے دوران سبھی سے بات چیت کرکے اس کو آگے بڑھایا گیا۔وزیر اعلی نے بہت اچھاکام ہورہاہے اور اس سے آمدنی بڑھے گی ، تاڑی نہیں بلکہ نیرا کا کام کریں۔ اسکے لیے حکومت ہرممکن مدد کرے گی۔وزیر اعلی نے کہا کہ نیرا پیدا کرنے والوں کو ایک لاکھ روپیے تک کی مدد کی جائے گی ، گیا اور نالندہ نے اس زمرہ میں اچھاکام کیا ہے ، سبھی جگہ اس کام کو اپنایا جائے تو لوگوں کی آمدنی بڑھے گی، شراب سے کسی کافائدہ نہیں ہوا ہے اور نا ہی ہوگا۔
ای ٹی وی بھارت اردو کے سوال کا جواب دیا