گیا:بہار میں چھٹھ ہندو مذہب کا سب سے بڑا تہوار مانا جاتا ہے، چھٹھ کا آغاز آئندہ شام ڈوبتے سورج کی پوجا کر کے ہوگا اور اکتیس اکتوبر بروز سوموار کو طلوع آفتاب کے ساتھ ختم ہوگا ، ہندو عقیدت مند غروب اور طلوع آفتاب کے دوران پانی میں کھڑے ہو کر سورج کی پوجا کرتے ہیں۔Chhath Puja Preparation In Gaya In Bihar
چھٹھ تہوار ملک کے الگ الگ حصوں میں عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جاتا ہے مگر اس تہوار کا تعلق اور اس کی بنیاد بہار سے ہے، چار دنوں تک چلنے والے اس تہوار میں چاروں دن کی الگ الگ نوعیت ہے۔اس تہوار میں کچھ خاص سبزیوں کے ساتھ پھل استعمال ہوتا ہے۔گیا میں سوپ اور کھینچیا فروخت کرنے والوں کے مطابق اسکی منیوفیکچرنگ کا بڑا علاقہ صاحب گنج ہے۔
ایک خاتون تاجرہ نے بتایاکہ سوپ ستر روپیے فی عدد اور کھینچا150 روپیے فی عدد فروخت ہورہاہے ۔گزشتہ سال کی بنسبت اس مرتبہ پانچ سے دس روپیے قیمت میں اضافے ہوئے ہیں اگر ڈیمانڈ بڑھی تو قیمت میں مزید اضافہ ہوگا۔