ملک کے دیگر علاقوں کی طرح بہار، راجستھان اور مہاراشٹر میں بھی چہلم منایا گیا۔
پیش ہے ان تینوں ریاستوں میں منائے گئے چہلم کی رپورٹ
ملک کے مختلف علاقوں میں چہلم اس موقع پر ریاست مہاراشٹر کے ضلع اورنگ آباد میں بھی جلوس نکالا گیا، اس جلوس میں شامل نوجوان امام حسین کی یاد میں ماتم و گریہ زاری کرتے ہیں۔
تو وہیں ریاست بہار کے ضلع بھاگلپور میں بھی چالیسواں کا جلوس نکالا گیا، اس جلوس میں بڑی تعداد میں لوگ موجود تھے۔ اس موقع پر عقیدت مندوں نے شہدائے کربلا کو یاد کیا اور ان کی یاد میں نوحہ خوانی کی۔
جبکہ ریاست راجستھان کے دار الحکومت جے پور کے بدن پورہ علاقے میں زنجیری ماتم کیا گیا، جس میں تمام لوگوں نے اپنے دونوں ہاتھوں میں زنجیر لے کر ماتم کیا اور یا حسین یا حسین کے نعروں سے صدائیں بلند کرتے ہوئے نظر آئے۔
واضح رہے کہ اس موقع پر جے پور کے مختلف حصوں میں پولیس اہلکار کسی بھی ممکنہ خطرے سے نمٹنے کے لیے انتظامیہ کی جانب سے تعینات کیے گئے تھے۔
یوم عاشورہ کے چالیس دنوں کے بعد چہلم کا تہوار منایا جاتا ہے۔