اردو

urdu

ETV Bharat / state

غریب کسان کے ساتھ دھوکہ دہی - ایئرٹیل کمپنی

ریاست بہار کے شیرگھاٹی تھانہ کے بیٹی گاؤں کے ایک غریب کسان کو سائبر جرائم پیشہ افراد نے پچپن ہزار روپے لوٹ لیے۔

غریب کسان کے ساتھ دھوکہ دہی

By

Published : Sep 3, 2019, 3:12 PM IST

Updated : Sep 29, 2019, 7:17 AM IST

سائبر جرائم پیشہ افراد نے ائیرٹیل کمپنی کے ملازمین بن کر کسان سے پچپن ہزار روپے لوٹ لیے۔

انوج سنگھ نامی کسان کو ایئرٹیل کا پرانا فون یوزر ہونے کی وجہ سے تین لاکھ روپے کے انعام ملنے کا خواب دکھایا ۔ٹھگی کرنے والے گروہ کا ایک ممبر ایئرٹیل کےکمپنی کے ہیڈ آفس پٹنہ سے آلوک کمار کے طور پر اپنی پہچان بتائی ۔

کسان کو فون کرکے اس کا نام بتایا اور اسے ایئرٹیل کمپنی کاپرانا فون یوزر ہونے کی مبارک باد پیش کی ۔

ٹھگی گروہ کے ممبر نے فون پر بتایا کہ اس کے نام سے ڈھائی لاکھ روپے،ایک بائیک اور ایل ای ڈی ٹی وی نکلی ہے ۔لیکن ان انعاموں کو حاصل کرنے سے قبل اسے گاڑی کے رجسٹریشن سمیت کچھ فیس پہلے ہی اکاؤنٹ میں جمع کرنی ہوگی ۔

کسان سے پچپن ہزار روپے گروہ کی ایک خاتون ممبر سنیتادیوی جس کاپتہ سیتامڑھی ہے اور دوسرا وجے منڈا جس کا پتہ جھارکھنڈ کی راجدھانی رانچی ہےان کے اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کرایا۔

کسان کو جب انعام نہیں ملا تو اس نے جس نمبر سے فون آیا تھا اس پر کال کیا تو موبائل فون بند آرہا تھا ۔دونوں سائبر مجرموں کاپتہ کسان نے بینک اکاونٹ کے تحت بینک سے نکلوایا ہے ۔معاملے کی اطلاع کسان نے شیرگھاٹی تھانہ کودی ہے ۔پولیس معاملے کی تحقیقات کرکے کاروائی کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

Last Updated : Sep 29, 2019, 7:17 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details