ریاست میں تعمیر کیے جانے والے فلائی اوور، سڑکیں، فٹ اوور برج اور ریل پروجیکٹ کے منصوبوں میں ریاست کے صنعت کاروں کو خریداری ایکٹ کی پالیسی کے تحت سامان کی فراہمی میں ترجیح دینے کے مطالبے کو لے کر بہار چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز نے بہار حکومت کے نائب وزیر اعلی، کامرس ٹیکس وزیر، شہری ترقیات اور رہائشی وزیر، چیف سکریٹری کو ایک خط لکھا ہے۔
چیمبر آف کامرس کے صدر پی کے اگروال نے کہا کہ 'بہار میں بہت سے منصوبے چل رہے ہیں، جس میں کام تیزی سے جاری ہے۔ یہ بڑی خوشی کی بات ہے۔ ان تمام منصوبوں میں ریاست کے صنعت کاروں کو سامان کی فراہمی کرنے کا موقع دیا جائے۔'