پٹنہ:ریاست بہار کے دارلحکومت پٹنہ کے سبزی باغ میں قائم تاریخی انجمن اسلامیہ ہال کی تعمیراتی سرگرمیاں پایہ تکمیل کو پہنچ گئی ہیں۔ دیدہ زیب عمارت میں اب تزئین کاری کا کام بھی آخری مرحلے میں ہے۔ Anjuman e Islamia Hall Patna
بہار اسٹیٹ سنی وقف بورڈ کے چیئرمین الحاج ارشاد اللہ و سی ای او خورشید انور صدیقی نے تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا اور متعلقہ انجینئرز اور افسران کے ساتھ تبادلہ خیال کیا، چیئرمین نے میٹرو پروجیکٹ سے وابستہ ایجنسی کے افسران کے ساتھ بھی تبادلہ خیال کیا۔
چیئرمین ارشاد اللہ نے کہا کہ تزئین کاری کے بعد اسے 15 مارچ تک وقف بورڈ کے سپرد کر دیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ رمضان المبارک کے موقع پر اس عمارت کا افتتاح مکمن ہے۔ اس کے علاوہ اس سال سے یہاں تراویح کی نماز بھی ادا کی جائے گی جو گذشتہ دو سالوں سے کورونا کی وجہ سے نہیں ہو سکی۔