اردو

urdu

By

Published : Sep 26, 2019, 1:28 AM IST

Updated : Oct 2, 2019, 1:16 AM IST

ETV Bharat / state

مدرسہ بورڈ کے چیئرمین کام نہیں کریں گے: پٹنہ ہائی کورٹ

ریاست بہار کے پٹنہ ہائی کورٹ نے بہار مدرسہ بورڈ کے چیئرمین کو توہین عدالت کے معاملے میں پابندی عائد کردی ہے۔

مدرسہ بورڈ کے چیئرمین کام نہیں کریں گے: پٹنہ ہائی کورٹ


عدالت کی پابندی کے بعد اب وہ بحیثیت چیرمین مدرسہ بورڈ کا کام نہیں کرسکیں گے۔

عدالت نے فیصلہ سنانے کے بعد مزید کہا کہ 'انہیں سنگل بینچ کے فیصلہ پر اعتراض ہوا تو وہ اس کے خلاف عدالت کا دروازہ کھٹکھٹا سکتے ہیں۔

مدرسہ بورڈ کے چیئرمین کام نہیں کریں گے: پٹنہ ہائی کورٹ

اطلاعات کے مطابق 16 اکتوبر کو اس کیس کے سلسلہ میں سماعت ہوگی۔

پٹنہ ہائی کورٹ نے چیرمین مدرسہ بورڈ کی جانب سے عدالت کے فیصلہ کو ماننے سے انکار کرنے کے بعد ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے چیئرمین کے کام کرنے پر پابندی عائد کرنے کے فیصلہ کو برقرار رکھا ہے۔

واضح رہے کہ قبل ازیں چیرمین مدرسہ بورڈ کے کام کاج کو لیکر ان کے خلاف عدالت میں عرضی داخل کی گئی تھی۔

Last Updated : Oct 2, 2019, 1:16 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details