اردو

urdu

ETV Bharat / state

چیئرمین اور ڈی ایم نے مشترکہ طور پر ویکسینیشن بیداری کارواں کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا - Chairman Bihar Madrasa Education Board

کورونا ویکسین کے تعلق لوگوں اور بالخصوص اقلیتی طبقہ کو بیدار کرنے کے لئے بہار مدرسہ بورڈ کے چیئرمین اور گیا ضلع کے ڈی ایم نے مشترکہ طور پر ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔

bh_gay_vaccination_awareness_campaingn_by_madarsa_education_board_vis_01_7209226
چیئرمین اور ڈی ایم نے مشترکہ طور پر ویکسینیشن بیداری کارواں کو ہری جھنڈی دیکھا کر روانہ کیا

By

Published : Jun 22, 2021, 12:16 PM IST

بہار اسٹیٹ مدرسہ ایجوکیشن بورڈ کی طرف سے ٹیکہ کاری مہم کو کامیاب بنانے کے لیے تشہیری مہم چلائی جارہی ہے۔ مدرسہ بورڈ کا بیداری کارواں شہر گیا پہنچا ہے۔ اس ٹیکہ بیداری کارواں کو ڈی ایم نے ہری جھنڈی دکھاکر روانہ کیا۔

دیکھیں ویڈیو

عالمی وبائی مرض کورونا پر کنٹرول کے لیے ٹیکہ کاری مہم کو کامیاب بنانے کی غرض سے بہار اسٹیٹ مدرسہ ایجوکیشن بورڈ کی طرف سے نکالا گیا بیداری کارواں شہر گیا پہنچا ہے، جو سبھی فرقے و طبقے کے لوگوں بالخصوص اقلیت اور مسلمانوں کے درمیان ٹیکہ کاری سے متعلق غلط فہمیوں کو دور کرنے پر کام کر رہا ہے۔

گیا کے ڈی ایم ابھیشیک کمار اور مدرسہ بورڈ کے چیئرمین عبدالقیوم انصاری نے کلکٹریٹ کے احاطے میں بیداری کارواں کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ موقع پر مدرسہ ایجوکیشن بورڈ کے چیئرمین عبدالقیوم انصاری نے کہا کہ یہ بیداری کارواں گیا ضلع میں بورڈ سے ملحق مدارس، مسلم اکثریتی آبادی والے علاقوں اور دیگر علاقوں میں پہنچ کر لوگوں کو ویکسین لینے کے لئے راغب کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ اس کے ذریعے مختلف علاقوں میں جا کر اور پروگرام چلا کر لوگوں میں پھیلی غلط فہمیوں کو دور کرنے کا کام کیا جائے گا۔ دوسری لہر سے ہم سب نجات تو پارہے ہیں اور کورونا کے انفیکشن سے متاثرین کی تعداد میں کمی آرہی ہے لیکن امکان ہے کہ یہاں کے باشندے اگر بے احتیاطی سے کام کریں گے اور کثیر تعداد میں لوگ ویکسین نہیں لیں گے تو تیسری لہر بھی آئے گی۔

خود کو، اپنے گھروں والوں، اپنے شہر کو کورونا کی تیسری لہر سے بچانا ہے تو اس کا واحد علاج ہے ویکسینیشن۔

اس لیے مدرسہ ایجوکیشن بورڈ نے اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرنے کی غرض سے بیداری مہم کی شروعات کی ہے اس لیے بہار کے کئی اضلاع سے ہوکر بیداری کارواں یہاں پہنچا ہے۔


مزید پڑھیں:ارریہ: عالمی یوم یوگا کے موقع پر خصوصی ویکسینیشن مہم کا انعقاد


چیئرمین عبدالقیوم انصاری نے کہا کہ اسی تناظر میں آج بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے ٹیکہ کاری کے لیے بڑی مہم کا آغاز کیا ہے جس میں آئندہ چھ ماہ میں چھ کروڑ بہار کے باشندوں کو ویکسین لگانے کا حدف مقرر ہے۔ وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی اس مہم کو مدرسہ ایجوکیشن بورڈ بہار کے ہر گھر تک پہنچائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details