گیا: ریاست بہار کے ضلع گیا میں واقع جنوبی بہار مرکزی یونیورسٹی اور وزارت تعلیم حکومت ہند کے اشتراک سے یو جی سی کے منصوبے کے تحت 'جشن ہندوستانی زبان' کی تقریب منعقد ہوئی Jashn E Hindustani Zuban in Gaya
یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر کامیشور ناتھ سنگھ کے ہاتھوں تقریب کا افتتاح ہوا۔یہ جشن تمل کے مشہور ذو لسانی شاعر سبرامنیم بھارتی کی یاد میں ملک بھر میں منایا جا رہا ہے۔
پروگرام کے افتتاح کے بعد اپنی تقریر میں وائس چانسلر کامیشور پرساد نے کہا کہ ہندوستانی زبانیں کنول کے پھول کی پنکھڑیاں ہیں جو پھول کو ایک شکل دیتی ہیں۔ لہذا تمام ہندوستانی زبانیں ملکر ہندوستانیت کو جنم دیتی ہیں۔ زبانیں اتحاد پیدا کرتی ہیں، منافرت نہیں سکھا تیں۔
یہ بھی پڑھیں:Bihar Public Service Commission بہار پبلک سروس کمیشن کی غلطی کا خمیازہ طلبا کیوں بھگتیں، قاری صہیب
جشن کے سربراہ پروفیسر کرشن چلیل اور ڈاکٹر کر مانند آریہ آرگنائزنگ سکریٹری نے کیمپس میں موجود ہندوستانی زبان کے شعبے اور پرستاروں کو اپنی اپنی زبان اور تہذیب کا اسٹال لگانے کو مدعو کیا تھا۔Central University Praise Urdu Stalls In Jashn E Hindustani Zuban In Gaya