اردو

urdu

ETV Bharat / state

سینٹرل یونیورسٹی آف ساؤتھ بہار، بہار کی ٹاپ یونیورسٹیز میں شامل

مرکزی وزارت تعلیم کے ذریعے جاری رینکنگ کی فہرست میں سینٹرل یونیورسٹی آف ساؤتھ بہار کو ریاست بہار میں ٹاپ (اول) یونیورسٹی کا درجہ ملا ہے۔ وہیں یونیورسٹی کو ملک کے 40 مرکزی یونیورسٹیز میں 15 ویں رینک حاصل ہوئی ہے۔

central university of south bihar, top university of bihar
سینٹرل یونیورسٹی آف ساؤتھ بہار، بہار کی ٹاپ یونیورسٹی میں شامل

By

Published : Aug 14, 2020, 10:39 PM IST

ریاست بہار کے ضلع گیا میں سینٹرل یونیورسٹی آف ساؤتھ بہار واقع ہے۔ یونیورسٹی کے پبلک ریلشن افسر محمّد مدثر عالم نے یہ اطلاع ایک ریلیز میں دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مرکزی وزارت تعلیم نے یونیورسٹی کو بہار کی بیسٹ یونیورسٹی کا خطاب دیا ہے اور مرکزی وزارت تعلیم نے ملک کی مختلف ریاستوں میں واقع کل 40 سینٹرل یونیورسٹیز کی رینکنگ کی فہرست جاری کی ہے جس میں سینٹرل یونیورسٹی آف ساؤتھ بہار کو 63 فیصد اسکور کے ساتھ بہار میں پہلی رینک ملی ہے۔ اسی کے ساتھ گیا میں واقع سینٹرل یونیورسٹی آف ساؤتھ بہار یونیورسٹی آف ساؤتھ بہار کو پہلے مقام پر اور اسکے 59 فیصد اسکور ساتھ ریاست بہار سے مہاتما گاندھی سنٹرل یونیورسٹی (موتیہاری) کو دوسرا مقام ملا ہے۔

سینٹرل یونیورسٹی آف ساؤتھ بہار کو ملی کامیابی پر وائس چانسلر پروفیسر ہریش چندر سنگھ راٹھور اور رجسٹرار کرنل راجیو کمار سنگھ نے یونیورسٹی کے پورے کنبے کو مبارکباد پیش کی ہے۔

وائس چانسلر پروفیسر راٹھور نے کہا کہ یہ کامیابی سب کی مشترکہ کوششوں کا نتیجہ ہے۔ انہونے کہا کہ 10 برس پہلے یونیورسٹی نے پٹنہ سے کرایے کے مکان سے اپنے سفر کی شروعات کی تھی اور اتنے کم عرصے میں ہم نے یہ کامیابی حاصل کی ہے جو کافی حوصلہ افزئی کا سبب ہے۔ بہتری کی طرف ہماری کوشش جاری رہے گی اور اگر اسی رفتار سے ہم اچّھا کام کرتے رہے تو یہ یونیورسٹی ملک کی ٹاپ 10 یونیورسٹیز میں شامل ہو جائے گی۔

سینٹرل یونیورسٹی رینکنگ میں تشخیص کئی پیمانوں کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔ رینکنگ فہرست کو جاری کرنے کے جو پیمانے ہیں ان میں کورسوں جیسے انڈر گریجویٹ، پوسٹ گریجویٹ اور پی ایچ ڈی کے طلبہ کی تعداد اور جنسی تناسب شامل ہیں۔ اسکے علاوہ کیمپس پلیسمنٹ، نیٹ جے آر ایف، گیٹ امتحانات میں کامیاب ہونے والے طلبہ کی بنیاد پر بھی یہ فہرست تیار کی گئی ہے۔ رینکنگ فہرست میں دہلی کے جامہ ملیہ اسلامیہ کو 90 فیصد اسکور کے ساتھ پہلا مقام حاصل ہوا ہے۔ دوسرے نمبر پر اروناچل پردیش کی راجیو گاندھی یونیورسٹی ہے۔ تیسرے مقام پر جواہر لال نہرو یونیورسٹی اور چوتھے نمبر پر علیگڑھ مسلم یونیورسٹی شامل ہے۔

سینٹرل یونیورسٹی آف ساؤتھ بہار گیا ضلع میں واقے ہے اور یہاں ہائر ایجوکیشن (اعلی تعلیم) کے عمدہ ذرائع موجود ہیں۔ یونیورسٹی کیمپس 300 ایکڑ میں واقع ہے اور یہاں انڈر گریجویٹ، پوسٹ گریجویٹ اور پی ایچ ڈی کی پڑھائی ہوتی ہے۔ یہاں سے تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ اور طالبات نیشنل لیول کے امتحانات میں کامیابی حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ کئی طرح کی نوکریوں میں بھی کامیاب ہوتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details