گیا: ساؤتھ بہار سینٹرل یونیورسٹی گیا کے شعبہ بائیو ٹیکنالوجی میں سابق طالب علموں کی تقریب منعقد ہوئی، شعبہ کے سابق ہیڈ رضوان الحق نے طلباء و طالبات کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا پاس آوٹ ہونے کے بعد آپکی زمہ داری بڑھ گئی ہے اور آپ معاشرے کے کمزور طالب علموں کی مدد کریں تاکہ وہ بھی آگے بڑھ سکیں ۔انہوں نے سابق طلباء کو ان کی تعلیمی کامیابیوں پر مبارکباد دی اور ان پر زور دیا کہ وہ اپنی ترقی اور روشن مستقبل کے ساتھ اپنے جونیئرز کی مدد اور رہنمائی کریں۔
ڈاکٹر جاوید احسن نے طلباء کو شعبہ کے ' اولڈ شعبہ ایسو سی ایشن ' اور اس کی سرگرمیوں کے بارے میں بتایا۔ انہوں نے سابق طلباء پر زور دیا کہ وہ یونیورسٹی کے اولڈ ایسوسی ایشن کے تاحیات ممبر بنیں تاکہ وہ شعبہ اور یونیورسٹی سے بہتر طور پر جڑے رہیں۔ انہوں نے تعلیمی زندگی میں مزید کامیابیاں حاصل کرنے کے لیے دوسرے طلباء کی ہر ممکن مدد اور رہنمائی کرنے کی درخواست کی۔