بہار میں کورونا پھیلاؤ کا جائزہ لینے آج مرکز کی ٹیم بہار آئے گی۔ ریاست میں کورونا کیسز کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے اور ریاستی حکومت دعویٰ کررہی ہے کہ اس وبا کو کنٹرول کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کررہی ہے۔
بڑھتے انفیکشن کو دیکھتے ہوئے وزیراعلی نتیش کمار نے ریاست میں روزانہ 20 ہزار نمونوں کی جانچ کرنے کی ہدایت دی ہے۔
وہیں مرکزی وزیر و رکن پارلیمان اشونی کمار چوبے نے کہا ہے کہ 'مرکزی اور ریاستی حکومت نے مل کر کووڈ 19 کی روک تھام کے لئے تمام اہم اقدامات اٹھائے ہیں۔ وزارت صحت بہار کی صورتحال کو قریب سے دیکھ رہی ہے۔'
انہوں نے کہا کہ 'وزارت صحت کے ذریعہ ایک اعلی سطحی ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔ یہ ٹیم جوائنٹ سکریٹری لو اگروال کی سربراہی میں اتوار کی صبح بہار پہنچے گی۔'
انہوں نے بتایا کہ 'اس ٹیم میں ایمز میڈیسن کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر نیرج نشچل اور نیشنل سنٹر فار ڈیزز کنٹرول کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ایس کے کی سنگھ بھی شامل ہیں۔