گیا ریلوے اسٹیشن کے پلیٹ فارم نمبرچھ پرکھڑی جن شتابدی ایکسپریس سے لاوارث حالت میں دو بیگ جی آرپی پولیس نے برآمد کی۔
لاوارث حالت میں دو بیگ جی آرپی پولیس نے برآمد کی۔ تلاشی کے دوران اس بیگ سے گانجہ کا پیکٹ نکلا ۔پیکٹ میں 22 کلو گانجہ برآمد ہوا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے نامعلوم اسمگلر کی تلاش شروع کردی ہے۔
واضح رہے کہ ریلوے اسٹیشن سے روزانہ چیکنگ کے دوران منشیات برآمد ہورہی ہے۔
مزید پڑھیں : بچے کے اغواء کی کوشش ناکام
ریل ڈی ایس پی سنیل کمار نے بتایا کہ خفیہ اطلاعات کی بنا پر اتوار کو اسٹیشن پر چھاپہ مار مہم چلائی گئی تھی۔ اسی دوران جن شتابدی ایکسپریس گاڑی جو ریاست کے دارالحکومت پٹنہ سے جھارکھنڈ کی راجدھانی رانچی جارہی تھی۔ اس میں رکھے لاوارث بیگ ملے ۔جس کی جانچ میں گانجے کا پیکٹ برآمد ہواہے۔ اس میں کل بائیس کیلوگانجہ تھے۔
انہوں نے بتایاکہ اس معاملے میں کسی کی گرفتاری نہیں ہوئی ہے۔