پٹنہ:ذات پر مبنی مردم شماری بہار کی ضرورت ہے، تاکہ معلوم ہو سکے کہ بہار میں بسنے والے افراد کتنے ذاتوں میں ہیں، اور ان کی تعداد کتنی ہے؟اور کتنا فیصد ہے؟ جب مردم شماری ہوجائیگی تو پھر حکومت ان آبادیوں کو ذہن میں رکھ کر منصوبہ بنائیں گی، تاکہ سبھی ذات مذ،ہب اور غریب و معاشی طور پر کمزور لوگوں کو اس کا سیدھا فائدہ پہنچے گا، بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار شروع سے ہی ذات پر مبنی مردم شماری کی حمایتی رہے ہیں، اور انہوں نے اس بابت تمام پارٹیوں کے اعلیٰ رہنماؤں کو ساتھ لیکر وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کر ذات پر مبنی مردم شماری کئے جانے کا مطالبہ بھی رکھا تھا-
Caste Based Census: ذات پرمبنی مردم شماری ہرحال میں ضروری، دانش رضوان - ہم پارٹی کے ترجمان دانش رضوان کا آر جے ڈی پر نشانہ
ہندوستان عوام مورچہ کے ترجمان دانش رضوان کا کہنا ہے کہ کسی بھی قیمت پر ذات پر مبنی مردم شماری سے سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا،جو پارٹی اس کی حمایت کر رہی ہے ہم ان کا استقبال کرتے ہیں اور جو حمایت نہیں کر رہے وہ بہار مخالف ذہن کے لوگ ہیں، وہ نہیں چاہتے کہ بہار کی غریبی کا صحیح پتہ لگایا جا سکے اور ایسے لوگوں کو ان کا حق ملنا چاہیے۔ HAM party Spokesperson Danish Rizwan Targeted RJD
HAM party Spokesperson Danish Rizwan Targeted RJD
مذکورہ باتیں ہندوستان عوامی مورچہ (HAM) کے قومی ترجمان دانش رضوان نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت میں کہی، انہوں نے کہا کہ کسی بھی قیمت پر ذاتی شماری سے سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، جو پارٹی اس کی حمایت کر رہی ہے ہم ان کا استقبال کرتے ہیں اور جو حمایت نہیں کر رہے وہ بہار مخالف ذہن کے لوگ ہیں. وہ نہیں چاہتے کہ بہار کی غریبی کا صحیح پتہ لگایا جا سکے اور ایسے لوگوں کو ان کا حق ملنا چاہیے، یہ شماری اور پہلے ہونا چاہیے تھا پھر بھی جب جاگو تبھی سویرا۔
مزید پڑھیں:ذات پر مبنی مردم شماری ملک کے مفاد میں: نتیش کمار
دانش رضوان نے کہا کہ یہ موضوع صرف راجد کا نہیں اور نہ دیگر پارٹیوں کا، بلکہ یہ موضوع بہار کے ہر خطہ میں میں بسنے والے ہر بہاری کا ہے، اس لئے راجد کریڈٹ لینے میں جلد بازی نہ کریں بلکہ سنجیدہ سیاسی سوجھ بوجھ کا مظاہرہ کرے. اس ذاتی شماری کے لئے مجھے جب بھی کرنا پرے میں اس کے لئے تیار ہوں، کیونکہ یہ وقت کی پکار ہے اور جب تک ذاتی شماری نہیں ہوگی اس وقت تک ضرورت مندوں کو اس حق نہیں ملے گا۔