اردو

urdu

ETV Bharat / state

اوریا: عصمت دری کے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج - Case registered

ریاست اتر پردیش کے ضلع اوریا میں ایک نابالغ بچی کے ساتھ عصمت دری کی شکایت پر پولیس نے ملزمین کے خلاف مقدمہ درج کرکے ملزمین کی تلاش شروع کر دی ہے۔

اوریا: عصمت دری کے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج
اوریا: عصمت دری کے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج

By

Published : May 28, 2020, 8:18 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع اوریا کے بدھونا علاقے میں ایک نابالغ کے ساتھ اجتماعی عصمت دری کرنے والے دو ملزمین کے خلاف تین مہینے بعد مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

پولیس ذرائع نے جمعرات کو بتایا کہ بدھونا تھانہ علاقے کی باشندہ ایک خاتون نے بدھ کو دیر رات کوتوالی پولیس کو دئیے گئے اپنے تحریر میں گاؤں کے ہی کلدیپ اور انکت پر الزام عائد کیا ہے کہ انہوں نے یکم فروری کی رات انکے گھر میں گھس کر اس کی نابالغ بیٹی کے ساتھ عصمت دری کی تھی۔

خاتون کے بیان کے مطابق جس وقت یہ واقعہ پیش آیا اُس وقت وہ اور اس کے شوہر کھیت کی سینچائی کرنے گئے تھے۔

اس نے اپنے تحریر میں دعویٰ کیا ہے کہ غیرت نفس کی وجہ سے اس نے اس واقعے کی کہیں شکایت درج نہیں کرائی تھی لیکن عصمت دری کے بعد اس کی بیٹی قریب چار مہینے کی حاملہ ہے اور ملزم کہیں بھی شکایت کرنے پر جان سے مارنے کی دھمکی دے رہے ہیں۔

پولیس نے متاثرہ کی ماں کی تحریر پر دیر رات دونوں ملزمین کے خلاف دفعہ 376ڈی،452،506اور تحفظ اطفال ایکٹ2012 کی دفعہ 3اور4 کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔

متاثرہ کو طبی معائنے کے لئے اسپتال بھیجا گیا ہے، ساتھ ہی ملزمین کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details