اردو

urdu

ETV Bharat / state

Fake COVID-19 Vaccination in Gaya: گیا میں فرضی ویکسینشین کا معاملہ منظرعام پر - Gaya Fake COVID-19 Vaccination

بہار کے گیا میں فرضی ویکسینیشن Bihar Vaccination Scam in Gaya کا معاملہ سامنے آتے ہی محکمہ صحت کی جانب سے ایک فون نمبر کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ اس فرضی ویکسینیشن میں یوپی کے وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ ، جھارکھنڈ کے وزیر اعلی ہیمنت سورین اور ریاست کی سابق وزیر اعلی رابڑی دیوی کو ویکسین دینے کا نام شامل ہے۔

فرضی ویکسینشین
فرضی ویکسینشین

By

Published : Dec 8, 2021, 4:30 PM IST

ریا ست بہار میں فرضی ویکسینشن Fake Corona Vaccination In Biharکا معاملہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ تازہ ترین معاملہ گیا ضلع کے ٹکاری علاقہ کا ہے۔ مذکورہ علاقہ میں اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ، جھارکھنڈ کے وزیر اعلی ہیمنت سورین اور بہار کی سابق وزیر اعلی رابڑی دیوی کو ویکسین کی پہلی خوراک دینے کا معاملہ منظر عام آیا ہے۔اس کے علاوہ دستاویز میں ریاستی وزیر صحت منگل پانڈے کے نام کا بھی سامنے آیا ہے۔

فرضی ویکسینشین

فرضی ویکسینیشن Vaccination Fraud کامعاملہ سامنے آتے ہی محکمہ صحت نے جلد بازی میں ایک فون نمبر کے خلاف پر مقدمہ درج کرادیا ہے۔ فون نمبر جموں کا ہے۔ باقی دو نمبرز بند پڑے ہیں جس کی وجہ سے اس کی لوکیشن کے بارے میں فی الحال کوئی معلومات دستیاب نہیں ہے۔

گیا کے سول سرجن کے کے رائے کی ہدایت پر ٹکاری پولیس تھانہ میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

ایک پریس کانفرنس میں انہوں نے بتایا کہ ٹکاری بلاک کے پرائمری ہیلتھ سینٹر میں علی پور کی اے این ایم اوشا کماری کا موبائل نمبر 9525491600 یوزرآئی ڈی کے لیے استعمال ہوتا تھا۔اس نمبر کو ہیک کیا گیا تھا۔


موبائل نمبر کووڈ ویکسینیشن کے لیے کووڈ ویکسینیشن پورٹل پر صارف آئی ڈی اور پاس ورڈ کے طور پر درج کیا گیا تھا۔ اے این ایم کا صارف اور پاس ورڈ چار ویکسینیٹر ببن کمار، اوماشنکر سنگھ، آکاش کمار اور رویراج کو فراہم کیا گیا تھا۔ لیکن صارف اور اس کی غلط شناخت کے استعمال کے تحت چند سیا سی رہنماؤں کو اس آئی ڈی سے 7 دسمبر کو رات 11 بجے فرضی طورپر ٹیکہ لگایا گیا تھا۔

اس بات کی جانکاری سامنے آتے ہی محکمہ صحت کی جانب سے تمام آئی ڈیز اور صارفین کو فی الحال بند کر دیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی متعلقہ معاملے میں مقدمہ بھی درج کیا گیا ہے۔سائبر ماہرین تحقیقات کریں گے۔
مزید پڑھیں:گیا: ویکسین لینے والوں کی کمی سے ویکسین کی بربادی

تمام اے این ایمز سے کہا گیا کہ وہ روزانہ اپنا یوزر آئی ڈی اور پاس ورڈ تبدیل کریں تاکہ کوئی شخص غلط طریقےسے ہمارے ضلع کا نام نہ لے سکے۔

اس سے قبل بہار کے ارول ضلع میں کورونا جانچ میں دھوکہ دہی کا معاملہ سامنے آیا تھا۔ ارول کے کرپی میں وزیر اعظم نریندر مودی، امیت شاہ سمیت بالی ووڈ کی کئی مشہور شخصیات کا بھی فرضی طریقہ سے کورونا ٹیسٹ کیا گیاتھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details