اردو

urdu

ETV Bharat / state

بہار: محکمہ تعلیم کے دو ملازمین پررشوت خوری کا الزام، کیس درج

ضلع مجسٹریٹ نودیپ شکلا نے اس معاملہ کی جانچ ڈی ڈی سی کمار گورو سونپی تھی۔ ڈی ڈی سی کمار گور و نے جانچ کے بعد اے آرپی ستیندر کمار اور اکاٶنٹنٹ وجئے کمار کو قصور وار مانتے ہوئے ضلع مجسٹریٹ کو رپورٹ سونپی تھی۔ جس کی بنیاد پر بھبھوا تھانہ میں ایف آئی آر درج کرائی گئی۔

بہار: محکمہ تعلیم کے دو ملازمین پررشوت خوری کا کیس درج
بہار: محکمہ تعلیم کے دو ملازمین پررشوت خوری کا کیس درج

By

Published : Jan 23, 2021, 8:20 AM IST

ریاست بہار کے کیمور کا محکمہ تعلیم پھر ایک بار سرخیوں میں ہے۔ رشوت مانگے جانے سے متعلق واٸرل آڈیو معاملہ میں ایف آئی آر درج ہوئی۔اطلاع کے مطابق ایف آئی آر درج ہونے کے بعد خفیہ طریقہ سے پولس نے اے آر پی ستیندر کمار کو گرفتار کر لیا۔ لیکن گرفتاری کی تصدیق کرنے سےمقامی تھانہ گریز کر رہا ہے۔

بہار: محکمہ تعلیم کے دو ملازمین پررشوت خوری کا کیس درج

واضح رہے کہ25 دسمبر کو کستوربا گاندھی کی سابق وارڈن و موجودہ ٹیچر ٹنکو سویتا کماری نے ڈی ایم کیمور کو ایک درخواست دیکر محکمہ تعلیم کے افسران اور ملازمین پر رشوت خوری کا الزام عاٸد کیا تھا۔ اور اسی معاملہ میں خاتون ٹیچر اور محکمہ تعلیم کے ایک ملازم کے ساتھ بات چیت کا ایک آڈیو واٸرل ہوا تھا۔ جس میں صاف طور پر ملازم ٹیچر سے 28ماہ کے بقایہ تنخواہ کے بدلے ایک لاکھ روپیہ کی رشوت مانگ رہا تھا۔رشوت کی رقم کئی حصوں میں تقسیم ہونے کی بات بتائی جا رہی تھی ۔جس میں افسران سے لیکر ملازمین تک شامل ہیں۔

ضلع مجسٹریٹ نودیپ شکلا نے اس معاملہ کی جانچ ڈی ڈی سی کمار گورو سونپی تھی۔ ڈی ڈی سی کمار گور و نے جانچ کے بعد اے آرپی ستیندر کمار اور اکاٶنٹنٹ وجئے کمار کو قصور وار مانتے ہوئے ضلع مجسٹریٹ کو رپورٹ سونپی تھی۔ جس کی بنیاد پر بھبھوا تھانہ میں ایف آئی آر درج کرائی گئی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details