اس دوران پولیس نے 6 کسانوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی ہے۔ اسی کے ساتھ ہی ، ڈی ایم نے کاشتکاروں سے اپیل کی ہے کہ وہ فصل کی باقیات سے بھوسہ بنائیں تاکہ جانوروں میں چارے کی کمی نہ ہو۔ بقیہ کو کھاد میں تبدیل کرنے کی سمت میں کام کریں۔
واضح رہے کہ محکمہ زراعت کے ہدایات کے خلاف فصلوں کے باقیات جلانے والوں کے خلاف ضلعی انتظامیہ نے سخت کارروئی شروع کی ہے۔ پولیس نے قانونی کارروائی کرتے ہوئے 6 کاشتکاروں کے خلاف درج ایف آئی آر درج کی ہے۔
ڈی ایم ڈاکٹر نول کشور چودھری نے پریس کانفرنس کے دوران اس بات کی جانکاری دی کہ حکومتی دستور کے خلاف جانے والے کاشتکار فصل کی باقیات کو جلا رہے ہیں۔ ان کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے اور اب تک ضلع کے 50 کسانوں کی رجسٹریشن کو بند کردیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ایف آئی آر درج کرکے 6 کاشتکاروں پر بھی کارروائی کی جارہی ہے۔