ریاست بہار کے مظفر پور کی سول کورٹ میں بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار اور ضلع مجسٹریٹ سمیت 14 لوگوں کے خلاف مقدمہ درج کیاگیا ہے۔یہ کیس مظفر پور سول کورٹ میں وکیل جے چندر ساہنی نے فائل کیا ہے۔
وزیراعلی نتیش کمار سمیت 14 افراد پر مقدمہ درج - شنوائی 4 مارچ کو
چاکی سوہاگ پور میں دیگر پنچائیت کے لوگوں کے نام بطور ووٹر درج کرنے کے معاملے میں وزیر اعلی سمیت 14 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
وزیراعلی نتیش کمار سمیت 14 افراد پر مقدمہ درج
جے چندر ساہنی کے مطابق، چاکی سوہاگ پور میں دیگر پنچائیت کے لوگوں کے نام بطور ووٹر درج کرنے کے معاملے میں وزیر اعلی سمیت 14 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرایا گیا ہے یہ پنچائیت انتخاب جیتنے کے لیے دوسرے پنچائیت کے ووٹرز کو چاکی سوہاگ پور میں نام شامل کرنے کے لیے مقدمہ درج کرایا گیا ہے۔اس کی شنوائی 4 مارچ کو ہوگی۔