کیمور: تہواروں کے بعد اب شادیوں کا سیزن شروع ہو گیا ہے، ہر کوئی اپنی شادی کو یادگار بنانے کے لیے نئے نئے رسم و رواج کو فروغ دے رہا ہے۔ اس کے پیش نظر بہار کے ضلع کیمور کے رہائشی امر ناتھ کمار گپتا نے ایک ویگن آر کار کو ہیلی کاپٹر میں تبدیل کرایا ہے، تاہم یہ گاڑی چلتی ہے اڑتی نہیں، لیکن شادی کے موسم میں اس کی زبردست مانگ ہے۔ Helicopter Car Center Of Attention
یہ پہلا موقع ہوگا جب دولہے راجہ کو لیکر کیمور کے سڑکوں پر ہیلی کاپٹر کار دوڑے گی۔ کیمور کے علاوہ اس کار کو پڑوسی اضلاع روہتاس، بھوجپور اور بکسر سے بھی بک کیا جارہا ہے۔ کار مالک نے کار کی بکنگ کم از کم 7 ہزار روپے رکھی ہے۔ حالانکہ یہ کار مہنگی ہونے کے باوجود بھی شادیوں میں توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔