اردو

urdu

ETV Bharat / state

کیمور: متاثرہ کے حق میں کینڈل مارچ

ریاست بہار کے ضلع کیمور میں گاوں بھبھوا کی رہنے والی میرا گپتا نامی ایک شادی شدہ عورت کا قتل ممبٸ میں جہیز کی وجہ سے کر دیا گیا۔

بہار کے ضلع کیمور میں متاثرہ کے حق میں کینڈل مارچ

By

Published : Oct 19, 2019, 1:39 PM IST

اس کی اطلاع جیسے ہی اہل خانہ اور شہر کے لوگوں کو ملی تو خبر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی۔ سبھی لوگ میرا گپتا کے گھر دوڑ پڑے۔

بہار کے ضلع کیمور میں متاثرہ کے حق میں کینڈل مارچ
دوسری طرف راشٹریہ ویشیہ مہا سبھا کے بینر تلے دنیش گپتا کی رہنمائی میں لوگوں نے شہر میں کینڈل مارچ نکال کر خراج عقیدت پیش کیا۔ کینڈل مارچ بھبھوا کے وارڈ نمبر 18 سے نکل کر شہر کے اہم شاہراہوں تک گیا اور ایکتا چوک پر اختتام ہوا۔ ویشیہ منچ کے ریاستی ناٸب صدر دنیش گپتا نے کہا کی بھبھوا باشندہ مہاویر گپتا کی بیٹی کی شادی سہسرام باشندہ لال جی شاہ کے بیٹے روپیش گپتا سے اسی برس فروی ماہ میں ہوئی تھی۔ دنیش گپتا نے بتایا کی شادی کے بعد سے ہی میرا گپتا کا استحصال کیا جا رہا تھا۔اسی وقت سے زیادہ جہیز کی مانگ کی جا رہی تھی۔ میرا کو ممبٸ میں 6 اکتوبر کو قتل کر دیا گیا تھا۔

کیمور میں فروغ اردو تنظیم کا اجلاس

دنیش گپتا نے کہا کی کینڈل مارچ کا اہتمام کر خراج عقیدت پیش کیا گیا ہے اور کیمور پولس سے اس معاملہ میں مداخلت کی مانگ کی گٸ ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details