اردو

urdu

ETV Bharat / state

بہار: کانگریس رہنماء کے قتل کی سی بی آئی جانچ کرانے کا مطالبہ - کانگریس کے سابق ریاستی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر خدا داد عبدالعلی

کانگریس کے سابق ریاستی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر خدا داد عبدالعلی نے ریاستی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ مقتول کے خاندان کے کسی ایک فرد کو سرکاری نوکری دی جائے اور 50ہزار روپے معاوضہ دیا جائے

کانگریس رہنماء کے قتل کی سی بی آئی جانچ کرانے کا مطالبہ
کانگریس رہنماء کے قتل کی سی بی آئی جانچ کرانے کا مطالبہ

By

Published : Jan 3, 2020, 2:28 AM IST

Updated : Jan 3, 2020, 8:20 AM IST


ریاست بہار کے ضلع دربھنگہ میں گزشتہ 28 دسمبر کی صبح کانگریس رہنماء راکیس کمار یادو کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا تھا۔

اس معاملے کی تحقیقات سی بی آئی سے کرانے اور اس سے وابستہ دیگر مطالبات کو لیکر دربھنگہ میں عظیم اتحاد اور دوسری سیاسی جماعتوں کے درجنوں کارکنان نے ایک ساتھ کینڈل مارچ نکال کر احتجاج کیا۔

مظاہرین نے دربھنگہ کے انکم ٹیکس چوراہا سے ٹاور چوک تک پیدل مارچ نکالا اور 'نتیس کمار استعفیٰ دو' ' قتل کی سی بی آئی جانچ کراؤ' اور مقتول کے اہل خانہ کو معاوضہ دو جیسے نعرے لگائے۔

بہار: کانگریس رہنماء کے قتل کی سی بی آئی جانچ کرانے کا مطالبہ

احتجاج کے دوران مظاہرین نے مقتول کانگریس رہمناء راکیس کمار یادو کو دو منٹ خاموش رہ کر خراج عقیدت بھی پیش کیا -

اس موقع پر ای ٹی وی بھارت سے گفتگو کرتے ہوئے کانگریس کے سابق ریاستی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر خدا داد عبدالعلی نے ریاستی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ مقتول کے خاندان کے کسی ایک فرد کو سرکاری نوکری دی جائے اور 50ہزار روپے معاوضہ دیا جائے نیز اس قتل کی تحقیقات سی بی آئی سے کروائی جائے۔

وہیں اس دوران کانگریس رہنماء رتیکانت جھا نے ای ٹی وی بھارت سے کہا کہ ریاست میں کوئی ضلع باقی نہیں جہاں جرائم کا گراف نا بڑھا ہو، سبھی اضلاع میں جرائم میں اضافہ ہوا ہے اور حکومت اسے روکنے میں ناکام رہی۔

Last Updated : Jan 3, 2020, 8:20 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details