اردو

urdu

ETV Bharat / state

بینکوں کے انضمام کی مخالفت میں کینڈل مارچ - criticized the center's policies

ریاست بہار کے ضلع گیا میں واقع الہ آباد بینک کے ملازمین نے کینڈل مارچ نکال کر مرکزی حکومت کے خلاف نعرے بازی کی اور مرکز کی پالیسیوں کی تنقید بھی کی۔

بینکوں کے انضمام کی مخالفت میں کینڈل مارچ

By

Published : Sep 8, 2019, 3:54 AM IST

Updated : Sep 29, 2019, 8:28 PM IST


مرکزی حکومت نے حال ہی میں الہ آباد بینک کو انڈین بینک میں انضمام کر دیا تھا اسی کو لے کر الہ باد بینک کے ملازمین نے کینڈل مارچ نکالا۔ کینڈل مارچ سرکٹ ہاوس کے سامنے واقع الہ باد بینک سے نکل کر گاندھی میدان ہوتے ہوئے واپس بینک پہنچ کر اختتام پذیر ہوا۔ اس مارچ میں الہ باد بینک کے سبھی شاخوں کے ملازمین شامل ہوئے۔

بینکوں کے انضمام کی مخالفت میں کینڈل مارچ

مدھو شریواستو ایچ آر منیجر ڈیویزن دفتر نے کہا کہ الہ آباد بینک بہت پرانا ہے اور اس قدیم بینک کے انضمام سے بینکوں کے تئیں صارفین کے اعتماد میں کمی واقع ہوگی۔ سنہ 1865 کے اس بینک کے انضمام سے بینک کو اقتصادی بحران کاسامنہ کرنا پڑیگا۔
انہوں نے مرکز کی پالیسیوں کی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح سے ملک کے نوجوان ملک کی حفاظت کے لئے جدوجہد کرتے ہیں اسی طرح معاشی حالت کو سدھارنے کے لئے بینک ملازمین جدوجہد کرتے ہیں۔ انہوں نے بینک کے انضمام کے خلاف آگے لائحہ عمل پر کہا کہ انڈین یونین کی ہدایت پر مظاہرے کئے جائیں گے۔

Last Updated : Sep 29, 2019, 8:28 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details