اردو

urdu

ETV Bharat / state

گوپال گنج : صحافی پر حملے کے خلاف کینڈل مارچ - گوپال گنج میں صحافی راجن پانڈے پر حملہ

صحافیوں نے کہا کہ 'ایک صحافی جان پر کھیل کر اخبارات اور ٹی وی کے ذریعے لوگوں کو معلومات فراہم کرتا ہے، لیکن ہمیشہ صحافیوں کو ٹارگیٹ کر حملہ کیا جاتا ہے، اس کے باوجود صحافیوں کو کوئی تحفظ نہیں ملتا ہے۔'

گوپال گنج : صحافی پر حملے کے خلاف کینڈل مارچ
گوپال گنج : صحافی پر حملے کے خلاف کینڈل مارچ

By

Published : Oct 2, 2020, 1:36 PM IST

ریاست بہار کے گوپال گنج میں روزنامہ صحافی راجن پانڈے پر حملے اور صحافیوں کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے صحافیوں نے آج کینڈل مارچ کیا۔

اس مارچ کی رہنمائی کرنے والے 'پریس مینس یونین' کے ضلع صدر سنیل تیواری نے صحافی کو گولی مارنے والے شرپسندوں پر فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

اس موقع پر صحافیوں نے کہا کہ 'ایک صحافی جان پر کھیل کر اخبارات اور ٹی وی کے ذریعے لوگوں کو معلومات فراہم کرتا ہے، لیکن ہمیشہ صحافیوں کو ٹارگیٹ کر حملہ کیا جاتا ہے، اس کے باوجود صحافیوں کو کوئی تحفظ نہیں ملتا ہے۔'

یہ بھی پڑھیں: کانگریس - آر جے ڈی کے مابین سیٹ شیئرنگ پر تنازع

واضح رہے کہ 'منگل کے روز ایک صحافی راجن پانڈے کو شر پسندوں نے گولی مار کر بری طرح زخمی کردیا تھا۔ صحافی کو علاج کے لیے گورکھپور کے ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details