اردو

urdu

ETV Bharat / state

Urdu Assistant Translaters Result معاون اردو مترجمین کا معاملہ زیر التوا ہونے سے امیدوار پریشان - بہار میں معاون اردو مترجمین کی تقرری

بہار میں معاون اردو مترجمین کی تقرری کا معاملہ اب تک التوا میں رہنے سے امیدواروں کی پریشانی میں مزید اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ مختلف تنظیموں کی جانب سے وزیر اعلیٰ کو میمورنڈم بھی سونپا گیا۔ کامیاب امیدواروں نے متعلقہ افسران کو درخواست دی ہے، نائب وزیر اعلیٰ کی توجہ مبذول کرائی گئی مگر اب تک خاطر خواہ نتیجہ سامنے نہیں آ سکا۔ Urdu Assistant Translaters Result

معاون اردو مترجمین کا معاملہ زیر التوا ہونے سے امیدوار پریشان
معاون اردو مترجمین کا معاملہ زیر التوا ہونے سے امیدوار پریشان

By

Published : Mar 4, 2023, 2:03 PM IST

معاون اردو مترجمین کا معاملہ زیر التوا ہونے سے امیدوار پریشان

پٹنہ: بہار میں معاون اردو مترجمین کی تقرری کا معاملہ مزید الجھتا جا رہا ہے۔گزشتہ چند برسوں سے معاملہ حل نہیں ہونے کے سبب امیدواروں کی پریشانیوں میں اضافہ ہوا ہے۔اس سلسلے میں وزیر اعلیٰ نتیش کمار کو میمورنڈم بھی سونپا گیاہے۔ کامیاب امیدواروں نے متعلقہ افسران کو درخواست دئے، نائب وزیر اعلیٰ کی توجہ مبذول کرائی گئی لیکن اس مسئلے کا حل نہیں نکل سکا۔

واضح رہے کہ معاون اردو مترجمین کے خالی عہدوں پر تقرری کے لئے 2019 میں نوٹیفکیشن جاری ہوا تھا جس کا امتحان 2022 میں ہوا۔ اس امتحان میں تقریباً 1300 امیدوار کامیاب ہوئے، پھر پی ٹی اور مینس کے نتائج بھی جاری ہوئے، پھر کاؤنسلنگ کا مرحلہ بھی طے ہونے کے بعد فائنل میرٹ لسٹ جاری نہیں ہونے سے امیدوار سال بھر سے بھٹک رہے ہیں۔ جبکہ بہار میں عظیم اتحاد کی حکومت بننے سے قبل راجد کے لیڈران حکومت میں آتے ہی مسائل حل کئے جانے کی یقین دہانی کراتے تھے، آج جب کہ راجد کے ساتھ دیگر پارٹی حکومت میں شامل ہیں اس کے باوجود حکومت پر فائنل میرٹ لسٹ جاری کئے جانے کا دباؤ نہ بنانا افسوس ہے۔

اس سلسلے میں امیدوار شاہد وصی نے کہا کہ اگر ریاستی حکومت مسائل حل کرنے کا ارادہ کر لے تو معاملہ فوراً حل ہو جائے گا۔حکومت اس معاملے میں مداخلت کرتے ہوئے بی ایس ایس سی کو حکم دے تو امیدواروں کی فائنل میرٹ لسٹ جاری ہوسکتی ہے ۔معاملہ کورٹ میں زیر التوا نہیں ہے یعنی وہ امیدوار جو جنرل زمرے میں ہیں یا اوبی سی، ایس سی،ایس ٹی،ای ڈبلیو ایس کے وہ امید وار جن کے دستاویزات ایس ایس سی کے نوٹیفیکیشن کے مطابق درست ہیں۔ کم از کم ایسے امیدواروں کی تقرری ہو سکتی ہے.

یہ بھی پڑھیں:Tamil Nadu Viloence بہاری مزدوروں پر تشدد معاملہ، بہار کا جانچ کیلئے ٹیم بھیجنے کا اعلان، تملناڈو حکومت نے بتایا افواہ

انہوں نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ وزیراعلیٰ بہار اور نائب وزیراعلیٰ اس معاملے میں فوری توجہ دے کر اردو آبادی کے دیرینہ اور موجودہ اہم اردو مسائل جلد حل کرنے کے لئے مؤثر اقدام کرے تاکہ ان کا اعتماد و یقین اردو آبادی کے درمیان مزید مستحکم رہے۔ ادھر راجد کے ریاستی ترجمان اعجاز احمد نے کہا کہ حکومت معاون اردو مترجمین کے معاملے میں سنجیدہ ہے۔ بہت جلد ہی معاملے نمٹایا جائے گا. کچھ تاخیر ضرور ہوئی ہے مگر امیدواروں کو ذرا صبر سے کام لینا ہوگا. فائنل میرٹ لسٹ عنقریب ہی شائع ہونے کا امکان ہے ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details