پٹنہ :معاون اردو مترجم میں کامیاب امیدوار شاہد وصی کہتے ہیں کہ معاون اردو مترجم کے نتائج جاری ہوئے دو ماہ سے زیادہ ہو گیا،اس کی کونسلنگ بھی ہو چکی لیکن ابھی تک بہار اسٹاف سلیکشن کمیشن نے فائنل میرٹ لسٹ جاری نہیں کی ہے جس سے لسٹ کے منتظر امیدواروں میں مایوسی ہے اور اس سے حکومت کی نااہلی ثابت ہوتی ہے، Candidates Waiting For Result Of BSSC Urdu Anuwadak result Ishu Exam In Bihar
انہوں نے کہا کہ جن کے پاس پرانا این سی ایل ہے یا ڈی ڈبلو ایس نہیں ہے دراصل وہ امیدوار کورٹ گئے ہیں مگر جو امیدوار جنرل زمرے میں آتے ہیں یا جن کے پاس ڈی ڈبلو ایس سرٹیفیکیٹ ہے کم از کم ان کی فائنل لسٹ جاری کر دی جائے تاکہ امیدواروں کو اس کا حق مل جائے.
امیدوار رفعت سلیم کہتی ہیں کہ ہم لوگوں نے بڑی محنت کے بعد اس امتحان میں کامیابی حاصل کی تھی، مگر جب مسئلہ پیش آیا تو امید تھی کہ عظیم اتحاد حکومت قائم ہونے کے بعد یہ مسئلہ حل ہو جائے گا مگر اس حکومت سے بھی مایوسی ہاتھ لگ رہی ہے.