گیا:اقلیتی مالیاتی کارپوریشن کے ذریعے وزیراعلی اقلیتی روزگار قرض منصوبہ کے تحت ملنے والی قرض کی رقم کے لئے درخواست گزاروں کے ساتھ کارپوریشن کے معاہدہ کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔ ضلع گیا اقلیتی فلاح دفتر میں بھی کیمپ کا اہتمام کیا گیا ہے جن کا محکمہ کی گائیڈلائن کی روشنی میں ضلعی سلیکشن کمیٹی نے سلیکشن کیا تھا۔Camp Held In Gaya Under CM Minority Emplyment Loan Scheme
وزیراعلی اقلیتی روزگار قرض اسکیم کے تحت سہ روزہ کیمپ کا اہتمام اقلیتی مالیاتی کارپوریشن کے کمشنری انچارج دھرمیش کمار نے بتایا کہ ضلع میں تیزی کے ساتھ کاغذی کاروائی کی جارہی ہے تاکہ وقت پر منتخب افراد کو روزگار کے لئے رقم دی جاسکے۔ضلع اقلیتی فلاح افسر جتیندر کمار اوران کی موجودگی میں سبھی اوریجنل کاغذات دیکھنے کے بعد اقرار نامہ پر دستخط کرایا جارہاہے۔
اس منصوبہ کے تحت بے روزگار اقلیتی طبقے کو پانچ فیصد شرح سود پر ایک لاکھ روپیے سے ہانچ لاکھ روپے پانچ برسوں کے لیے دییے جاتے ہیں اس مرتبہ ضلع کو دو مالی برس 22-2021اور 23-2022 کے لئے کل پانچ کروڈ روپیے ملے ہیں جبکہ یہاں قرض کے لئے سات سوسے زیادہ لوگوں نے درخواست دی تھی۔
یہ بھی پڑھیں:Saharanpur Sports Officer Suspended سہارنپور کے اسپورٹس آفیسر معطل
اس میں صرف 261درخواست گزاروں کا سلیکشن ہوا ہے کوشش یہی تھی کہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو اسکا فائدہ پہنچایا جائے جبکہ اس سال صرف ایک شخص کو پانچ لاکھ روپیے دینے کی منظوری ملی ہیں جبکہ ڈیڑھ سو لوگوں کو تین لاکھ اور بقیہ کو ایک لاکھ ملنے کی منظوری ملی ہے Camp Held In Gaya Under CM Minority Emplyment Loan Scheme