اردو

urdu

ETV Bharat / state

کابینہ نے نتیش کے یوم آزادی پر کیے گئے اعلانات کو منظوری دی

بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کے 75 ویں یوم آزادی کے موقع پر، بہار زرعی یونیورسٹی، صبور کے تحت تین زرعی کالجز کا قیام، تمام کلاسز کی لڑکیوں کے لیے سول سروس مراعات اسکیم اور پرائمری اسکولوں میں ہیڈ ٹیچر کیڈر، ہائر سیکنڈری ہیڈ ماسٹر کیڈر کی تشکیل اور سرکاری ملازمین کے لیے مہنگائی الاؤنس 28 فیصد کرنے کے اعلان کی کابینہ نے آج منظوری دی۔

Nitish kumar
نتیش کمار

By

Published : Aug 18, 2021, 4:31 AM IST

Updated : Aug 18, 2021, 6:21 AM IST

کابینہ سیکریٹریٹ ڈیپارٹمنٹ کے ایڈیشنل چیف سکریٹری سنجے کمار نے منگل کو یہاں وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی صدارت میں منعقدہ وزراء کونسل کی میٹنگ کے بعد ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ حکومت نے آج اس کے لیے تمام تجاویز کو منظوری دے دی ہے۔

کمار نے کہا کہ کابینہ سے منظوری کے بعد صبور میں زرعی بائیو ٹیکنالوجی کالج ، بھوج پور میں نیا زرعی انجینئرنگ کالج اور بہار زرعی یونیورسٹی کے تحت پٹنہ میں ایگری بزنس مینجمنٹ کالج کے قیام کا راستہ صاف ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کالج آف ایگری بزنس مینجمنٹ ، میتھا پور ، پٹنہ کے لیے 42 تعلیمی اور نو غیر تعلیمی عہدوں کے لیے ، ریاستی اسکیم کے ذریعہ مجموعی طور پر 51 آسامیاں پیدا کی گئیں اور الی سال 2021-22 میں کالجوں کہ بہتر طریقے سے چلانے کے لئے بہار زرعی یونیورسٹی کو تین کروڑ روپے کی گرانٹ دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:

حکومت کے خزانے پر آفات متاثرین کا پہلا حق: نتیش

ایڈیشنل چیف سکریٹری نے بتایا کہ صبور ، بھاگل پور میں زرعی بائیو ٹیکنالوجی کالج کے لیے 24 تعلیمی اور 15 غیر تعلیمی آسامیوں کے لیے کل 39 آسامیاں پیدا کی گئیں اور موجودہ مالی سال میں کالج کے کام کو آسان بنانے کے لیے گرانٹ منظور ہو چکی ہے بہار زرعی یونیورسٹی کو بھوج پور ضلع کے آرہ میں زرعی انجینئرنگ کالج کے لیے مجموعی طور پر 36 اسامیوں کے لیے 5 کروڑ روپے کی گرانٹ دی گئی ہے ، مجموعی طور پر 36 تعلیمی اور 19 غیر تدریسی عہدوں کی تخلیق اور موجودہ مالی سال میں کالج کا آپریشن اس طرح ، موجودہ مالی سال میں ، تینوں زرعی کالجوں کے آپریشن کے لیے مجموعی طور پر 11 کروڑ روپے منظور کیے گئے ہیں۔

یو این آئی

Last Updated : Aug 18, 2021, 6:21 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details