زیادہ تر سڑکیں سنسان دکھ رہی ہے وہیں دکانیں بھی بند نظر آ رہی ہے شہر سے لیکر گاؤں تک بہار بند کا اسر صاف طور پر نظر آ رہا، بہار بند میں احتجاج کرنے والے لوگ آگ جلاکر بھی اپنا احتجاج دکھا رہے ہیں۔
دربھنگہ میں آر جے ڈی کے تقریباً سبھی ایم ایل اے جس میں دربھنگہ گرامین ایم ایل اے للیت یادو اور ایم ایل اے بھولا یادوں بھی اس بند میں اپنی پارٹی کی طرف سے مورچہ سنبھال رکھا ہے۔
وہیں کانگریس پارٹی کے کارکنان نے بھی اپنا مورچہ سنبھال رکھا ہے دیگر پارٹیوں کے ساتھ دربھنگہ کے لہیریا سرائے میں بند احتجاج میں شامل آر جے ڈی رکن اسمبلی بھولا یادو نے کہا کہ مرکزی حکومت یہ کالا قانون لاکر عام غریب عوام جس میں مسلم ہندو سبھی سامل ہیں اس کو اپنے ملک میں ہی شہریت سابت کرنے کے لیے مضبور کر رہی ہے۔
اس سے ملک کے جو پرانے شہری ہیں وہ بے گھر ہو جائیں گے اور باہری لوگ یہاں کے شہری ہو جائیں گے، یہاں انگریز کے پٹھو کے ذریعے حکومت چلانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
مرکزی حکومت کو اس این آر سی اور سی اے اے جیسے قانون کو واپس لینا ہوگا، نہیں تو ملک کے عام عوام کا احتجاج جاری رہے گا۔