پٹنہ: بہار میں حکمراں مہا گٹھ بندھن نے مکامہ ا ور گوپال گنج اسمبلی حلقوں کے ضمنی انتخابات کے آج اعلان کردہ نتائج پر اپنے ردعمل میں کہا کہ یہ بی جے پی کی منافقانہ سیاست کے خلاف عوام کا مینڈیٹ ہے۔Bypolls 2022
عظیم اتحاد میں شامل جنتا دل یونائیٹڈ (جے ڈی یو) کے قومی صدر راجیو رنجن سنگھ عرف للن سنگھ نے ضمنی انتخاب کے نتائج کے حوالے سے بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ سشیل کمار مودی کے بیان پر جوابی حملہ کرتے ہوئے کہا، ”لگتا ہے آپ کی یادداشت کمزور ہوگئی ہے۔ سال 2020 میں 36752 ووٹوں سے جیتے تھے، اس بار 1794 ووٹ پھر بھی مہاگٹھ بندھن کی بنیاد والا ووٹ آپ کو ملا۔ ایسا ردعمل برکا بڑکا جھوٹا پارٹی کے مایوس لیڈر ہی دے سکتے ہیں۔لگے رہیئے کچھ نہ کچھ، آپ کو ضرور ملے گا۔
بہار ضمنی انتخابات میں مہا گٹھ بندھن امیدواروں کوملے ووٹ وزیراعلیٰ نتیش کمار اورنائب وزیراعلیٰ تیجسوی پرساد یادو کے تئیں بہار بھر کے لوگوں کا پیار اور اعتماد ہے۔
جے ڈی یو پارلیمانی بورڈ کے صدر اوپیندر کشواہا نے اپنے ردعمل میں کہا، "بہار ضمنی انتخاب کا نتیجہ نتیش کمار کے مشن 2024 پر ریاست کے عوام کی مہر ہے۔ گوپال گنج کی جیت کسی پارٹی کی نہیں، ہمدردی کی جیت ہے۔ دل کی گہرائیوں سے مبارکباد۔'
جے ڈی (یو) کے ریاستی صدر امیش سنگھ کشواہا نے مہاگٹھ بندھن کی امیدوار نیلم دیوی کو مکامہ اسمبلی حلقہ کے ضمنی انتخابات میں جیت پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ بی جے پی کی منافقانہ اور سماج دشمن سیاست کے خلاف عوام کا مینڈیٹ ہے۔ جمہوریت میں عوام ہی مالک ہوتے ہیں۔ عوام نے جو فیصلہ سنایا ہے ہمیں قبول ہے۔مکامہ کے عظیم لوگوں سے اظہار تشکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انہوں نے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کے کام پر اپنی مہر لگا کر عظیم اتحاد کو اپنا آشیرواد دیا۔ جہاں مکامہ کے لوگوں نے مہاگٹھ بندھن کو اپنا آشیرواد دیا، وہیں انہوں نے بہار میں بی جے پی کو اس کی اصلی جگہ بھی بتا دی ہے۔
کشواہا نے کہا کہ گوپال گنج میں بھی بی جے پی جے ڈی یو کے بیس ووٹ میں کوئی کمی نہیں کر سکی، جہاں ہمیں لو کش اور انتہائی پسماندہ طبقات کایکمشت ووٹ ہمیں ملا۔ موکاما اور گوپال گنج کے عظیم لوگوں نے بتایا ہے کہ جے ڈی یو کا بنیادی ووٹ آج بھی بھی ان کے ساتھ ہے۔مکامہ میں مہاگٹھ بندھن نے بڑے فرق سے کامیابی حاصل کی ہے جبکہ گوپال گنج میں بی جے پی امیدوار نے کم فرق سے کامیابی حاصل کی ہے اور وہ بھی اس وقت جب وہاں ہمدردی کا عنصر کام کر رہا تھا۔