سمستی پور: کورونا وائرس کے پیش نظر پورے ملک میں 14 اپریل تک لاک ڈاؤن جاری کیا گیا ہے۔ اس درمیان سمستی پور ریل منڈل تقریبا 2.99 لاکھ ریل مسافروں کے کینسل کئے گئے ٹکٹ کی رقم واپس کرنے میں مصروف ہے۔
اطلاعات کے مطابق کورونا وائرس کی وجہ سے 22 مارچ کو جنتا کرفیو لگایا گیا تھا، اور 23 مارچ سے 14 اپریل تک لاک ڈاؤن نافذ کئے گئے ہیں، جس کی وجہ سے تقریبا 2.99 لاکھ ٹکٹ سمستی پور ریل منڈل میں کینسل کیا گیا ہے، قیاس آرائی کی جا رہی ہے کہ 14 اپریل کو لاک ڈاؤن ختم ہو سکتا ہے،اس کو لے کر سمستی پور ریل منڈل نے مسافروں کو تقریبا 11 کروڑ روپے واپس کرنے میں مصروف ہے، حالانکہ 15 اپریل سے کینسل ٹکٹ کو لے کر مسافروں کو کئی طرح کی سہولیات بھی ریلوے فراہم کر رہی ہے ۔