اردو

urdu

ETV Bharat / state

بس ڈرائیورکورونا سے ہو سکتے ہیں متاثر

خصوصی ٹرین سے آنے والے مزدوروں کو مختلف اضلاع اور بلاک میں بنے قرنطینہ مراکز میں پہچانے کیلئے ضلع انتظامیہ نے بڑی تعداد میں بسیں کرائے پرلی ہیں لیکن ان بسوں کے ڈرائیورز کو کورونا سے بچاؤ کیلئے کوئی انتظام نہیں کیا ہے۔

بس ڈرائیور بن سکتے ہیں کورونا کے شکار
بس ڈرائیور بن سکتے ہیں کورونا کے شکار

By

Published : May 9, 2020, 2:35 PM IST

گاڑی کے ڈرائیوروں کی شکایت ہے کہ ضلع انتظامیہ ان کی جان کے ساتھ کھلواڑ کر رہی ہے۔

باہرسےآنے والے مزدوروں کی ریلوے اسٹیشن پر تھرمل اسکریننگ ضرور ہو رہی ہے، لیکن یہ بات سبھی جانتے ہیں کہ بہت سے مریضوں کی شناخت تھرمل اسکریننگ سے ممکن ہی نہیں ہے۔

دیکھیں ویڈیو

ایسے میں اگر گجرات جیسی ریاستوں سے آنے والے مزدوروں میں سے کوئی اگر کووڈ-19 کا شکار رہا تو اس سے بس کے ساتھی سمیت ڈرائیوروں میں بھی وائرس پھیلانے کا سبب بن سکتا ہے۔ لیکن ایسا لگتا ہے کہ ضلع انتظامیہ اس خدشہ کو نظر انداز کر رہی ہے۔

بس ڈرائیوروں کی شکایت یہ ہےکہ بسوں میں پروٹوکول کے مطابق کم مسافر بٹھانے کے بجائے کئی بسوں میں زیادہ مسافروں کو بٹھایا جا رہا ہے، جو خطرناک ہے۔

شہر کے لوگوں نے لاک ڈاؤن کی اذیت جھیل کر اس بیماری کو کنٹرول میں رکھا ہے، لیکن لوگ خدشہ ظاہر کر رہے ہیں کہ کہیں یہ چھوٹی چھوٹی لاپرواہی شہر اور ریاست کیلئے کورونا وائرس پھیلانے کا سبب نہ بن جائے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details